دعوتِ اسلامی کی تعلیمی خدمات کا جائزہ لینے کے
لئے 11 اپریل 2025ء کو نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار
اسلامی بہنوں کے ہمراہ فیصل آباد ، پنجاب میں قائم دارالمدینہ گرلز کالج کا وزٹ
کیا۔
تفصیلات کے مطابق دارالمدینہ گرلز کالج میں
موجود ڈویژن سطح کی ایجوکیشن منیجر (دارالمدینہ)، دینیات منیجر، ایڈمن اسٹاف، ٹیچرز اور
اسٹوڈنٹس سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنیں موجود تھیں۔
دورانِ وزٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دارالمدینہ
گرلز کالج کے قیام کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے طالبات کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور پابندی کے ساتھ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی
ترغیب دلائی۔
پاکستان کے شہر رحیم یار خان میں دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کے سلسلے میں 16 اپریل 2025ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ سطح نیز رحیم یارخان
تحصیل سے اسلامی بہنوں اور نگرانِ ڈویژن مشاورت بہاولپور نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد ”پردے“ کے موضوع پر بیان
کیا گیا جبکہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں سے متعلق اسلامی بہنوں کو اہم نکات بتائے۔
اسی طرح
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی کاموں کے اہداف پر کلام کیا جبکہ مختلف
شعبہ جات کی ذمہ داران اور نگران اسلامی بہنوں کی جانب سے دینی کاموں کے سلسلے میں
کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نےذمہ دار اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف دیئے اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
بڑھ چڑھ حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔میٹنگ کے اختتام پر دعا کا سلسلہ ہو ا اور وہاں موجود
تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔
10 اپریل 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کا جائزہ لینے کے لئے لاہور، پنجاب
میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں لاہور
سٹی مشاورت اور سٹی سطح شعبہ جات کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے لاہور میں ہونے والے اسلامی بہنوں
کے دینی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور رمضان
ڈونیشن کی نمایاں کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف تقسیم کئے ۔
نگران پاکستان مجلسِ مشاورت نے پردہ پوشی کی اہمیت
پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ظاہری
و باطنی گناہوں بچ کر دینی کام کرنے اور
ہر ہفتے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
نیکی کی دعوت دنیا بھر میں عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 اپریل 2025ء کو مدنی مشورہ ہوا
جس میں تمام کاؤنسل و اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭درس و بیان کا حلقہ لگانا٭آئندہ 3 ماہ میں مدنی
مذاکرے کے اہداف بڑھانا٭ذیلی نگران کی
کارکردگی٭نگران اسلامی بہنوں کی گھر درس و مدنی مذاکرہ کارکردگی٭نیکی کی دعوت کے
مدنی پھول٭شارٹ کورسز کا جائزہ٭اورسیز نگران اسلامی بہنوں کے اجتماعات میں شرکت۔
دعوتِ اسلامی کے مدنی مقصد”مجھے اپنی اور ساری
دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“ میں معاونت کرنے والا ایک اہم شعبہ ٹرانسلیشن
بھی ہے جس کے تحت ملک و بیرونِ میں خدمت دین اور اشاعتِ علمِ دین کا کام منظم
انداز میں کیا جارہا ہے۔
5 مئی 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ کراچی کے اسلامی بھائیوں نے براہِ
راست جبکہ دیگر شہروں اور بیرونِ ملک کے اسلامی بھائیوں نے بذریعہ
انٹرنیٹ شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے اسلامی بھائیوں سے
گفتگو کے دوران ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سےمختلف امور پر کلام کیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جن میں
سے بعض یہ ہیں:
نگران عالمی
مجلس مشاورت کی 28 اپریل 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کے
لئے بنگلہ دیش روانگی ہوئی جہاں ذمہ داران اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورے، شخصیات سے ملاقاتیں اور دیگر تنظیمی ایکٹیوٹیز
آپ کے شیڈول کا حصہ رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق نگران عالمی مجلس مشاورت کی بنگلہ دیش میں (06 مئی 2025ء کو
CHITTAGONG CTG SOUTH)
(7 مئی 2025ء کو MAEGHNA)
(10 مئی 2025ء کو DHAKA)
(18 مئی 2025ء RANGPUR NORTH)
(19 مئی 2025ء RANGPUR NORTH)
(23 مئی 2025ء کو DHAKA)میں
مصروفیات رہے گی۔
رنگیل پور شیر شاہ ٹاؤن ملتان سٹی میں
26اپریل2025ء کو ایک دن کا رہائشی شارٹ ٹائم معلم کورس
شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے تحت جامع مسجد
فیضان مدینہ رنگیل پور شیر شاہ ٹاؤن ملتان سٹی میں 26اپریل2025ء کو ایک دن کا
رہائشی شارٹ ٹائم معلم کورس ہوا جس میں ڈویژن ، تحصیل/ٹاؤن ذمہ داران ، یوسی نگران
، یوسی ذمہ داران ، ڈاکٹر PHDاورایم فل سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی
۔
معلم کورس میں رکن مجلس مولانا اعجاز احمدعطاری
مدنی اور رکن مجلس قاری محمد ندیم عطاری نے معلم کو کیسا ہونا چائیے، معلم کی جے ڈیز، معلم
کے اوصاف کے متعلق حاضرین کی تربیت فرمائی
اور شرعی و تنظیمی اپڈیٹ دیں جبکہ رکن مجلس قاری محمد ندیم عطاری نے اذکار نماز کے
حوالے سے حاضرین کی تربیت کرتے ہوئے ڈیٹا انٹری کے حوالے سے رہنمائی کی ۔
اس موقع پر حاضرین کے درمیان 12 دینی کاموں کے حوالے سے مشق ہوئی جبکہ فجر کیلئے جگانا ، تفسیر سننے اور سنانے کا
حلقہ، درس کا طریقہ اور دیگر دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی گئی۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی
کورسز،کانٹینٹ: شعیب احمد عطاری)
پاکستان کے شہر بدین میں 30اپریل2025ء کو معاونت
برائے اسلامی بہنیں شعبے کا مشورہ
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
تحت پاکستان کے شہر بدین میں 30اپریل2025ء
کو ایک مشورہ منعقد ہوا جس میں پاکستان ذیلی شعبہ ذمہ داران ،شعبہ معاونت، صوبائی
معاونت ذمہ دار، ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ
نگران اور تحصیل نگران نے شرکت کی۔
مشورے میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ تحصیل نگران نے گلی
گلی مدرسہ المدینہ شروع کرنے، فیضان صحابیات کے لئے بھر پور کوششیں کر کے مزید
اضافہ کرنے، شعبہ معاونت میں ترقی کرنے
اور شعبہ معاونت کے دینی کام بڑھانے کے متعلق کلام کیا ۔(رپورٹ: شعبہ معاونت محمد شفیق عطاری،کانٹینٹ: شعیب احمد
عطاری)
فیضان مدینہ ایبٹ آباد میں 28اپریل2025ء بروز پیرکو شعبہ روحانی علاج
کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ ایبٹ
آباد میں 28اپریل2025ء بروز پیرکو شعبہ
روحانی علاج کے تحت ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں روحانی علاج بستہ ذمہ داران ڈویژن ہزارہ سےتعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
اس میٹنگ میں نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا
عطاری مدنی نے شعبہ روحانی علاج کے کاموں کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں بالخصوص قافلوں میں سفر کرنے کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
محمد طارق محمود عطاری صوبائی ذمہ دار شعبہ روحانی علاج صوبہ خیبر پختونخوا ،
کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
مبلغِ
دعوتِ اسلامی محمد ناصر عطاری شعبہ روحانی
علاج نے شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہی دیتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے شرکائے
کورس کی مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتایا۔
بعدازاں
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے امت کی غم خواری کا جذبہ دلایا اور اسلامی بھائیوں کو 12
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں ۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ،
کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
فیضانِ مدینہ سانگھڑ سندھ میں شعبہ روحانی علاج
دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن (28,27,26اپریل 2025ء) کو
روحانی علاج کورس ہوا جس میں نواب شاہ ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے
والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
بعدازاں
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے امت کی غم خواری کا جذبہ دلایا اور اسلامی بھائیوں کو 12
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں ۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ،
کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
سرزمینِ بنگلہ دیش کے عاشقانِ رسول کو علمِ دین
سکھانے اور انہیں پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی پیاری پیاری سنتیں سکھانےکے لئے عالمی
سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراسنگ موڑ،شِکل باہا، کرنافولی ، چٹاگانگ(Shikalbaha, Karnaphuli, Chittagong )میں 30 اپریل تا
2 مئی 2025ء کو ”تین دن کا عظیمُ الشان اجتماع“ منعقد کیا گیا۔
اس اجتماعِ پاک میں چٹاگانگ ڈویژن، بنگلہ دیش کے
مختلف شہروں اور اطراف علاقوں سے بزنس کمیونٹی ومختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائی،
طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اجتماع کے تینوں دن مختلف
نشستیں ہوئیں جن میں تلاوتِ قراٰن، نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم،
ذکر و اذکار، مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے بیانات، رقت انگیز دعائیں اور سیکھنے سکھانے
کے حلقے شامل تھے جبکہ اجتماع میں ہونے والی تمام نشستیں بنگلہ مدنی چینل سمیت
بنگلہ سوشل میڈیا پیجز پر براہِ راست نشر کی گئیں۔
اس دوران پاکستان سے دینی کاموں کے سلسلے میں
بنگلہ دیش آئے ہوئے خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مد ظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیااور جامعۃالمدینہ بنگلہ دیش کے
تحت درسِ نظامی (عَالم کورس) سے فارغ التحصیل ہونے والے مدنی علمائے کرام کی
دستارِفضیت فرمائی۔
Dawateislami