دعوتِ اسلامی کے تحت 27 اپریل  2024ء کو ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاؤن سٹی سطح کی شعبہ کفن دفن و شعبہ اسپیشل پرسنز ذمہ دار کی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی طور پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کی شرکت ہوئی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے ہوا جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بیان کیا جس میں انہوں نے شادی میں ہونے والی غیر ضروری رسومات، سنتِ نکاح اور شادی کے حوالے سے چند شرعی مسائل بتائے ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شرکا اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات سمیت دیگر دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اجتماعات اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں نیز نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہنوں کے درمیان تنظیمی ذمہ داریاں بھی تقسیم کیں۔

اس موقع پر ایک اسلامی بہن نے اپنی رہائش گاہ پر ہاتھوں ہاتھ سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کے لئے نیت پیش کی جس میں ایک گھنٹہ مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھایا جائے گا۔