24 جمادی الاخر, 1446 ہجری
کراچی میں ڈویژن 1 کی سینٹرل ڈسٹرکٹ اور ملیر 1 ڈسٹرکٹ کی یوسی
تا ڈویژن نگران کا مدنی مشورہ
Fri, 10 May , 2024
230 days ago
نارتھ ناظم آباد کراچی میں موجود بہزاد لکھنوی مسجد کے قریب
مدرسۃ المدینہ گرلز میں دعوتِ اسلامی کے تحت 25 اپریل 2024ء کو ڈویژن 1 کی سینٹرل ڈسٹرکٹ اور ملیر 1 ڈسٹرکٹ کی یوسی
تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر سطح کی اسلامی بہنوں
نے بھی شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دورانِ مدنی مشورہ اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے علاقائی دورہ برائے
نیکی کی دعوت میں تمام ذمہ داران کی شرکت کرنے کا ذہن دیا اور وارڈ سطح پر نگران اسلامی بہنوں کے تقرر کے اہداف بتائے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے نمایاں کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف دیئےاوراُن کے درمیان رسائل تقسیم کئے۔