نوابشاہ، سندھ کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 18 اپریل 2025ء کو ذمہ داران کی
میٹنگ ہوئی جس میں صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، تحصیل، سب ٹاؤن و سب تحصیل نگران،
شعبہ کفن دفن للبنات کی صوبائی مشاورت اور اورسیز فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے تقرری و اہداف پر کلام کرتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کی ترغیب
دلائی جبکہ ماہانہ کارکردگی و ڈونیشن پر بھی گفتگو کی اور دینی کاموں میں کارکردگی
کی حامل اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔
بعدازاں میٹنگ میں شریک اسلامی بہنوں نے دینی
کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور اختتام پر اجتماعی دعا کا
سلسلہ بھی ہوا۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
22 اپریل 2025ء کو شعبہ حج و عمرہ للبنات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اور شعبےکی اراکین سمیت کم و بیش 12 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں ۔
شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے حاجی کیمپ کے متعلق کلام کیا اور اس حوالے سے اسلامی
بہنوں کی رہنمائی کی جبکہ آن لائن سیشنز کے علاوہ دیگر اہم نکات پر بھی مشاورت
ہوئی۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ذہن دیا گیا
کہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو وقت دےکر حج و عمرہ کا طریقہ بہترین انداز میں
سمجھایا جائے تاکہ وہ اپنی عبادات کو بہتر طریقے سے سرانجام دینے میں کامیاب ہو
جائیں اور یہی مقصد شعبہ حج و عمرہ کے قیام کا ہے۔
عالمی سطح پر لوگوں کو علمِ دین سکھانے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 17 اپریل 2025ء کو آن لائن مدنی
مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی
اراکین نے شرکت کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ
سیکھنے سکھانے کے حلقے کے متعلق کلام کرتے
ہوئے اراکین کی رہنمائی کی اور اس کے نصاب
میں کس طرح بہتری لائی جائے اس پر تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام اراکین نے اپنی
اپنی رائے پیش کی۔
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے قریب
مقام پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 17 اپریل 2025ء کو دینی
کاموں میں حصہ لینے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے کراچی میں قائم عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کے قریب مقام پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
دورانِ حلقہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی
دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں احسن انداز میں دینی کام کرتے رہنے
کی ترغیب دلائی۔
ضلع راولپنڈی، پنجاب کے ٹاؤن شمس آباد میں
اسپیشل پرسنز کے درمیان نیکی کی دعوت
ضلع راولپنڈی، پنجاب کے ٹاؤن شمس آباد میں 4 مئی
2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت نابینا افراد سمیت دیگر اسپیشل
پرسنز کے درمیان علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈیپارٹمنٹ
کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری، ٹاؤن ذمہ دار حافظ عثمان ستی عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرکے آئے ہوئے نابینا
تنویر عطاری سے ذمہ داران نے ملاقات کی جبکہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں
مختلف شعبوں سے وابستہ نابینا افراداور اُن کے سرپرستوں سے بھی ملاقات کرتے ہوئے انہیں مدرسۃ المدینہ و
جامعۃ المدینہ (برائے نابینا افراد) کا تعارف کروایا۔
اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نابینا افراد
کو ہفتہ وار آڈیو رسالہ سننے، علمِ دین حاصل کرنے، دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں سفر
کرنے اور ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں شعبہ
رابطہ بالعلماء کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی نے ماہر علم التوقیت و فلکیات مولانا وسیم
عطاری مدنی کے ہمراہ مناظر اہلسنت بانی اویس رضا لائبریری مولانا ظفر رضوی صاحب سے
عیادت کی۔
حیدرآباد، سندھ میں قائم عظیم مرکزی علمی درسگاہ احسن البرکات میں ماہر علم توقیت و فلکیات مولانا
وسیم عطاری مدنی کی شعبہ رابطہ بالعلماء کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری
مدنی کے ہمراہ آمد ہوئی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دارالعلوم
احسن البرکات کے مہتمم اور جانشین مفتی احمد میاں برکاتی صاحبزادہ مفتی جواد رضا
برکاتی شامی صاحب ، دارالافتاء احسن
البرکات کے مصدق مفتی شاہد برکاتی صاحب اور مفتی عبد الجبار برکاتی کشمیری صاحب
سمیت عملے کے دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات ہوئی۔
مولانا وسیم عطاری مدنی نے شعبے کے تحت
انٹرنیشنل سطح پر ہونے والی دینی
خدمات، نمازوں کے اوقات پر مشتمل ایپلیکیشن
اور اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کے ذریعے
ملنے والے دینی لیٹیچر کا تعارف کروایا۔
آخر میں علمائے کرام کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر
مفتی جواد برکاتی صاحب سمیت دیگر مفتیانِ کرام نے دعوت قبول کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور دعاؤں
سے نوازا۔(رپورٹ:محمد محب عطاری
مدنی مجلسِ رابطہ بالعلماء حیدرآباد ریجن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 3 مئی
2025ء کو حیدرآباد، سندھ میں ماہر علمِ
توقیت و فلکیات مولانا وسیم عطاری مدنی نے شعبہ رابطہ بالعلماء کے صوبائی
ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی کے ہمراہ سندھ کی عظیم مرکزی علمی درسگاہ رکن الاسلام مجددیہ کا دورہ کیا۔
اس دورے میں ذمہ داران کی دارالعلوم رکن
الاسلام کے مہتمم، جمیعتِ علما پاکستان
اور ملی یکجتی کونسل کے صدر حضرت مولانا ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نقشبندی صاحب سے
ملاقات کی جبکہ مدرسین سمیت عملے کے دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔
مولانا وسیم عطاری مدنی نے شعبے کے تحت
انٹرنیشنل سطح پر ہونے والی دینی
خدمات، نمازوں کے اوقات پر مشتمل ایپلیکیشن
اور اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کے ذریعے
ملنے والے دینی لیٹیچر کا تعارف کروایا۔
آخر میں ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نقشبندی صاحب
کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی
دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد محب عطاری مدنی مجلسِ رابطہ بالعلماء
حیدرآباد ریجن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دارالمدینہ صرف ایک اسکول ہی نہیں بلکہ ایک مکمل
اسلامی تربیتی نظام ہے جہاں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تربیت، کردار سازی اور
ذہنی نشوونما پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم ،کراچی
ریجن کے مختلف کیمپسز میں رزلٹ ڈے کا انعقاد کیا گیا جن میں طلبہ و
طالبات، والدین اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔
رزلٹ ڈے کی تقاریب کا آغاز حسب روایت تلاوتِ قراٰنِ
پاک سے ہوا اور طلبہ و طالبات نے نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
پیش کی ۔طلبہ و طالبات نے مختلف خاکےبھی پیش کئے جن میں تعلیمی اہمیت، دینی شعور
اور معاشرتی اقدار کو اجاگر کیا گیا تھا۔
پروگرامز کے اہم ترین مرحلے میں سالانہ امتحانات
کے نتائج کا اعلان کیا گیا جبکہ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے
ہونہار طلبہ و طالبات کو شیلڈز سے نوازا گیا۔
فیصل آباد پنجاب کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ ہفتہ وار اجتماع کے ذمہ
داران کا آن لائن ٹریننگ سیشن منعقد کیا
گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، نگرانِ پاکستان مشاورت آفس،نگرانِ
ڈویژن، نگرانِ ڈسٹرکٹ، نگرانِ تحصیل، نگرانِ سب تحصیل، نگرانِ ٹاؤن، نگرانِ سب
ٹاؤن،نگرانِ یوسی اور نگرانِ شعبہ 12 دینی کام جامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ کی
شرکت ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”ہفتہ وار اجتماع میں ہر سطح کے
ذمہ داران کی شرکت“ کے موضوع پر تربیت کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی مختلف امور
پر رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے
والے سوالات کے نگرانِ پاکستان مشاورت نے
جوابات دیئے اور اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شعبہ معاونت برائےاسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
تحت 25اپریل2025ء کو بہاولپور سٹی میں ٹاون ذمہ داران کا مشورہ ہوا
جس میں صوبائی ذمہ دار سمیت ٹاون ذمہ داران اور سٹی ذمہ دار نے
شرکت کی ۔
مشورے میں صوبائی ذمہ دار اقبال عطاری نے فیضان صحابیات، وزٹ، محارم حلقہ ، مدرستہ المدینہ بالغات ، گلی گلی مدرسۃ المدینہ
اور روحانی علاج کے بستے کے موضوع پر کلام کرتے ہوئے حاضرین کو اہداف
دیئے ۔(رپورٹ: محمد علی شعبہ معاونت برائےا سلامی بہنیں صوبہ پنجاب
آفس،کانٹینٹ:شعیب احمدعطاری)
25اپریل2025ء کو ملتان سٹی میں شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کا مشورہ
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
تحت 25اپریل2025ء کو ملتان سٹی میں ملتان سٹی اور ٹاون ذمہ داران کا مشورہ ہوا
جس میں صوبائی ذمہ دار اور ٹاون ذمہ
داران نے شرکت کی ۔
صوبائی ذمہ دار اقبال عطاری نے مدرستہ المدینہ
بالغات اور گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے
اہداف دیتے ہوئے روحانی علاج کے بستے کا اہداف دیا ۔(رپورٹ: محمد علی شعبہ معاونت برائےا
سلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس،کانٹینٹ:شعیب احمدعطاری)
Dawateislami