شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
تحت لاہور میں 6مئی بروزپیر2024ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں یوسی تا ڈویژن سطح کی
اسلامی بہنوں نے پردے میں رہتے ہوئے شرکت کی۔
رکن شوری
حاجی یعفور رضا عطاری نے کامیابی کے 3اصول بیان فرماتے ہوئے 8دینی کاموں کو بڑھانے
ذیلی سے ڈویژن تک کا تقرری اسٹرکچر ،گلی گلی مدرستہ المدینہ بالغات بڑھانے،مدنی
مشورہ کرنے کا مقصد کیا ہونا چاہیئے، شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ دران کو مدنی پھول بتانے اور مدنی مشورے کی تیاری کا انداز کیسا ہونا چاہیئے
جیسے کئی امور کے متعلق گفتگو کی۔
رکنِ شوریٰ نے یکم جون 2024ءسے ہونے والے 30دن کے معلمہ مدنی کورس کی ترغیب دلائی جبکہ لاہور
ڈویژن کے دینی کاموں کو بڑھانے پر نگران شعبہ غلام الیاس عطاری اور عبدالماجد عطاری کے ہمراہ مدنی مشورہ کرنے کے حوالے سے
مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد علی رفیق شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں ،کانٹینٹ: شعیب احمد عطاری )