
افریقی ملک موزمبیق کے شہر نمپولا میں شخصیات کے
گھر محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں قرب و جوار سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے
محفل کا آغاز کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شادی
کے معاملات میں کن چیزوں سے خود کو بچانا ہے اس حوالے سے شرکا اسلامی بہنوں کی ذہن
سازی کی ۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر ادا کرنےکے متعلق مدنی پھول دیئے
جبکہ شکر ادا نہ کرنے کے نقصانات بھی بتائے۔

صوبہ نمپولا، موزمبیق کے علاقے مہالا اسپنسان
میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس محفلِ نعت میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ”تربیتِ اولاد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں
موجود اسلامی بہنوں کو اپنی اولادکی اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت و رہنمائی کرنے
کی ترغیب دلائی۔
نیومسلم خواتین کے حوالے سے اٹلی کی ذمہ دار
اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز نیومسلم خواتین کے حوالے سے ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی کی شعبہ ذمہ
دار سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اٹلی میں موجود نیومسلم کی معلومات حاصل کرکے اُن سے رابطہ کرنےاور ماہانہ اجتماع منعقد
کروانے پر مشاورت کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں ہونے والے
دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے گزشتہ روز ساؤدرن ریجن، ماریشس (Mauritius) اور ملاوی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ملاوی میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے
درمیان دینی کام بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی نیز ملاوی میں نیومسلم
خواتین سے رابطہ کرکے اُن کا ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع شروع کروانے پر تبادلۂ
خیال کیا گیا۔
رائےونڈ سب ٹاؤن لاہور سٹی کی پروفیشنل اسلامی
بہن کے گھر پر محفلِ ذکر و نعت

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں رائےونڈ سب ٹاؤن لاہور سٹی کی پروفیشنل اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر
محفلِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپلز اور ٹیچرز اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
شعبہ تعلیم کی پاکستان سطح کی ذمہ اسلامی بہن نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی اور انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
بیان کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہن نے اسٹاف
کو اسکول میں سمر کیمپس کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں
اسلامی بہنوں کے درمیان مکتبۃالمدینہ کے رسائل
تقسیم کئے گئے۔
شعبہ تعلیم للبنات لاہور ڈویژن کی تمام ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز
ایک میٹ اپ ہوا جس میں لاہور ڈویژن کی تمام شعبہ تعلیم للبنات ذمہ دار اسلامی
بہنیں شریک ہوئیں جن کی تعداد کم و بیش 26 تھی۔
.jpg)
ملک و بیرونِ ملک کے عاشقانِ رسول کے درمیان نیکی
کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے
تحت 12 دن کے لئے اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے، نابینا اور
معذور افراد) کا مدنی قافلہ کراچی
سے کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ اسلامی بھائیوں نے بہاولپور سٹی کے
علاقے اکبر کالونی میں قائم معذور افراد اور یتیم
بچوں کی دیکھ بھال کرنے نیز شیلٹر ہوم کی خدمت سرانجام دینے والے سوشل ویلفیئر کے
آفس کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ذمہ داران میں موجود نابینا افراد کے صوبائی ذمہ
دار(پنجاب)
قاری خالد عطاری اور ڈویژن ذمہ دار(بہاولپور) عابد حسین عطاری کی ویلفیئر اونر ڈاکٹر انیس
الرحمٰن سے ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹر
انیس الرحمٰن کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز (گونگے،
بہرے، نابینا اور معذور افراد) میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز
نابینا افراد کے متعلق ہونے والی دینی خدمات کو بیان کرتے ہوئے ذمہ داران نے دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام پانچ مدرسۃالمدینہ اور ایک جامعۃالمدینہ برائے نابینا افراد
کا تعارف کروایا۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹر انیس الرحمٰن
کو بتایا کہ ان مدارس المدینہ و جامعۃالمدینہ میں نابینا بچوں کو ضروریاتِ زندگی
کے ساتھ ساتھ حفظ و ناظرہ قراٰنِ پاک کی مفت تعلیم بھی دی جاتی ہے جس پر انہوں نے
اسپیشل پرسنز کی خدمات نیز امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا
اظہار کیا۔(رپورٹ: عابد حسین عطاری ڈویژن
ذمہ دار بہاولپور ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹرز اور
ہیڈ آف کیش منیجر کی حاضری
.jpg)
پاکستان کے وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد جی الیون میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
Deputy
Director Operations Nadra Technologies Limited ملک سلیم انور، Deputy Director Value Added
Services Nadra Technologies Limited عمر سعید اور Head of Cash Management Iman Islamic Bank شیخ بابر کی
حاضری ہوئی۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری،آئی سی ٹی اکاؤنٹس منیجراور
فنانس ڈیپارٹمنٹ کے جنرل منیجر عدیل امین گوندل سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے اُن سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے ڈائریکٹرز
اور ہیڈ آف کیش منیجر کو دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور اس کے نظام کے بارے میں
بریفنگ دی جبکہ رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے انہیں عالمی سطح پر ہونے
والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز سے آگاہ کیا بالخصوص مدرسۃالمدینہ،
جامعۃالمدینہ اور دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک ایجوکیشن سسٹم کی پڑھائی نیز سلیبس کے حوالے سے بتایا ۔
رکنِ شوریٰ حاجی وقار
المدینہ عطاری نے دعوتِ اسلامی کی جانب سے کرونا وائرس، ترکیہ زلزلہ متأثرین اور
پاکستان سیلاب زدگان میں ہونے والی خدمات کے متعلق گفتگو کی جس میں راشن کی تقسیم
کاری اور مکانوں کی تعمیرات کا ذکر کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر کے لوگوں کو دینِ
اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً راہِ خدا عزوجل میں مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں گزشتہ روز 12 ماہ مدنی قافلے میں
سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں کسٹمر کئیر کورس کا انعقاد کیا گیا۔
اس کورس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور مختلف موضوعات پر
کلام کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں جوہر
ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں لوگوں کو علمِ دین سکھانے کے لئے ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے بارے میں بتایا۔
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے حاضرین کو
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
پنجاب پاکستان کے ڈویژن و میٹروپولیٹن کےذمہ
داران کا آن لائن مدنی مشورہ
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت 6
جون 2023ء بروز منگل صوبۂ پنجاب پاکستان کے ڈویژن و میٹروپولیٹن کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔