محمد یاسر
رضا عطاری (درجۂ ثانیہ جامعۃ المدینہ
شاہ عالم مارکیٹ لاہور، پاکستان)
پیارے اسلامی
بھائیوں! ہم سب کو معلوم ہے کہ اللہ تعالی نے زمین پر اپنی خلافت قائم کرنے کے لیے بے شمار
انبیاء کرام کو بھیجا- جنہوں نے انسان کو جہالت کے اندھیرے سے نکال کر حق و باطل میں
فرق سکھایا اور لوگوں کو اللہ پاک کی اطاعت و فرمانبرداری کا درس دیا- اگر ہم ان
انبیاء کرام کی سیرت مبارکہ کو پڑھیں تو معلوم ہوگا کہ انہوں نے بہت زیادہ مشقت کے
ساتھ دین حق کی دعوت دی- اسے پھیلانے کے لیے بہت سی مشکلات و پریشانیاں برداشت کیں اور اس کے لیے کئی بار
ظلم و زیادتی کا سامنا کیا- ان کی زندگیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں قران پاک میں کئی
مقامات پر انبیاء کرام کے اوصاف و کمالات کا تذکرہ فرما کر مسلمانوں کو نصیحت
فرمائی گئی ہے
ان پاک ہستیوں
میں سے ایک حضرت یسع علیہ السلام بھی ہیں- آپ علیہ السلام کو بنی اسرائیل کی طرف
مبعوث فرمایا گیا۔ قران کریم میں آپ علیہ
السلام کو بہترین لوگوں میں شمار فرمایا گیا- چنانچہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے: وَ
اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ-وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِ(سورۂ ص،48) ترجمہ: اور اسماعیل اور یسع اور
ذوالکفل کو یاد کرو اور سب بہترین لوگ ہیں۔
ایک اور مقام پر آپ علیہ السلام کو ہدایت یافتہ
اور تمام جہان والوں پر فضیلت والا فرمایا گیا چنانچہ ارشاد ہوا: وَ
اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ یُوْنُسَ وَ لُوْطًاؕ-وَ كُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى
الْعٰلَمِیْنَ(الانعام: 86) ترجمہ اور اسماعیل اور یسع اور یونس اور لوط کو
(ہدایت دی) اور ہم نے سب کو تمام جہان والوں پر فضیلت عطا فرمائی۔
اے عاشقان انبیاء! ان اوصاف میں ہمارے لیے بھی
بہت بڑا سبق ہے کہ انسان کی زندگی میں بہت سے ایسے لمحات آتے ہیں جب انسان ہمت ہار
کر مایوس ہو جاتا اور وہ مسائل کا سامنا نہیں کر پاتا ہے تو ان انبیاء کرام کے
اوصاف اور ان کی سیرت کو پڑھ کر انسان کو
صبر اور حوصلہ ملتا ہے لہذا حضرت یسع علیہ السلام کے قرانی اوصاف پر عمل کرکے ہمیں
بھی بہترین انسان بننے اور راہ ہدایت پر عمل کی کوشش کرنی چاہیے۔
ایسی بہت سی دلچسپ معلومات حاصل کرنے کے لیے اور
ان اعلی اوصاف پر عمل کرنے کے لیے ہر جمعرات بعد از نماز عشاء دعوت اسلامی کے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی، بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء مدنی چینل پر ہونے
والے مدنی مذاکرہ کو دیکھنے کی اور دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے مدنی
قافلوں میں سفر کی مدنی التجا ہے۔
اللہ تعالی ہمیں
ہدایت پر استقامت اور ان اوصاف کو اپنا
نے کی توفیق عطا فرمائے اٰمین!