گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت مجلس کارکردگی کراچی سٹی آفس کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن کارکردگی اور شعبہ جات کارکردگی ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ مجلس مولانا عمر عطاری مدنی نے قربانی کارڈ ذمہ داران کے شیڈول کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو اس کام میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:احمد رضا عطار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

  بروز ہفتہ 10 جون 2023ء کو مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم ہیڈ آفس عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدنی بستہ ذمہ دار سخاوت عطاری ، مجلس مدنی بستہ ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ ایسٹ ذمہ دار فہیم عطاری نے شرکت کی۔

ذمہ دار شہروز عطاری نے مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کو خودکفیل کرنے کے سلسلے میں شرکا کو مدنی بستوں میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا نیز ڈسٹرکٹ وائز 12 بستے لگانے کا ہدف دیا۔

مزید آئندہ کچھ دنوں میں تمام کراچی کے بستہ لگانے والے اسلامی بھائیوں کے لئے مدنی مشورے کا شیڈول بھی طے کیا گیا جس میں ممتاز کارکردگی کے متحمل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ ! آئندہ ہفتے سے مدرسۃُ المدینہ شارٹ ٹائم میں ڈسٹرکٹ وائز مدنی بستہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔(رپورٹ: فہیم عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار مدرستہ المدینہ شارٹ ٹائم ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


لوگوں کو عالمِ دین بنانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے ناظمین سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمین سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں عید الاضحیٰ میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے اہداف دیئے۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے جامعۃالمدینہ بوائز میں پڑھنے والے طلبۂ کرام کی تربیت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر وہاں موجود ناظمین نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت اقبال ٹاؤن لاہورکی جامع مسجد گلزار مدینہ میں 12ماہ مدنی قافلے کے عاشقان رسول کے درمیان غسل میت وکفن کورس منعقد کیا گیا جس میں 12ماہ مدنی قافلے کے عاشقان رسول سمیت علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار نے شرکائے کورس کو غسل میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز کفن کی لمبائی چوڑائی کے بارے میں بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ بھی سمجھایا۔

اس کے علاوہ میت کو کندھے دینے کا طریقہ اور اس کے ساتھ ساتھ ڈویژن ذمہ دار نے غسل میت میں پائی جانی والی اغلاط کی نشاندہی کی نیز عاشقان رسول کو 12دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دینی  کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ دنیا پور میں 11جون 2023ء بروز اتوار ڈویژن لودھراں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل نگران و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے دعوت اسلامی کے 12دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز قربانی کی کھالوں کے انتظامی امور کے متعلق نکات بیان کئے اور 20جولائی 2023ء کو ڈسٹرکٹ لودہراں سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دیگر کو ساتھ سفر پر لے جانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


10جون 2023ء  بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ٹاؤن نگران اور سٹی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے مساجد میں اسلامی بھائیوں کے مدرسۃُ المدینہ لگانے کے حوالے سے ذہن دیا اور اجتماعی قربانی نیز قربانی کی کھالوں کے متعلق مدنی پھو ل بھی دیئے جس پر شرکا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مغربی ملک ملائیشیا نیلائی تیگا میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

دورانِ حلقہ ملائیشیا کے دورے پر موجود دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا۔

بعدازاں حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں اقبال ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے میٹنگ کا آغاز ہوا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے متعلق کلام کیا اور دینی کاموں میں بہتری لانے کےلئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ذمہ داران کو نمایاں کارکردگی پر تحائف دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام7جون 2023ء  بروز بدھ مرکزی جامعۃ ُ المدینہ بوائز فیضان مدینہ ملتان میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی جامعۃ المدینہ ملتان میں شیخ الحدیث مولانا غلام رسول سعیدی عطاری نے بیان کیا اور ڈویژن نگران ملتان محمد سادات عطاری کے والد محترم کے لئے ایصال ثواب کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کروائی۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


9جون 2023ء  بروز جمعہ فیضانِ مدینہ شجاع آباد میں ڈسٹرکٹ ملتان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل نگران و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے مشورے میں 12دینی کاموں بالخصوص مساجد میں مدارس المدینہ بالغان لگانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کے متعلق مدنی پھو ل دیئے اور 20جولائی 2023ء کو ملتان ڈسٹرکٹ سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دیگر کو ساتھ سفر پر لے جانے کا ہدف دیا۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے نمازِ جمعہ سے پہلے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے وہاں موجود تاجران، بزنس کمیونٹی، بلڈرز، پراپرٹی ڈیلرز، ڈاکٹرز انجینئرز اور سرکاری افسران کو نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔بعد نمازِ جمعہ عاشقانِ رسول نے اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بورے والا روڈ وہاڑی میں 8جون 2023ء  بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے ذمہ داران دعوت اسلامی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے’’ صحابہ کرام کی ایک خوبصورت تمنا‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انبیائے کرام کی مبارک دعائیں اور اُمّت مسلمہ کی ترقی کا اصل راستہ نیز نیک لوگوں کی چند مبارک عادات کے بارے میں بتایا۔ ذکر، دعااور صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)