جامعۃ المدینہ گرلز ڈھوک چوہدری میراں داد
راولپنڈی میں اجتماع و مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ
روز راولپنڈی ڈویژن کے جامعۃ المدینہ گرلز ڈھوک چوہدری میراں داد اسلامی بہنوں کے
درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” اسمائے مدینہ “ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت
کی۔
معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
نے جامعۃ المدینہ گرلز کی ناظمہ و معلمات کا مدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے ” مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے حوالے سے اسلامی بہنوں کے درمیان چند
مدنی پھول بیان کئے ۔

عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 12 جون 2023ء کو غسل میت وکفن کورس کا
سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔
شعبہ
کفن دفن ذمہ دارعزیر عطاری نے شرکائے کورس کو غسل میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز
کفن کی لمبائی اور چوڑائی کے بارے میں
بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سمجھایا۔اس کے علاوہ میت کو کندھا
دینے کا طریقہ اور اس کے ساتھ ساتھ غسل میت میں پائی جانی والی اغلاط کی نشاندہی کی
نیز عاشقان رسول کو 12دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پنجابی
کلب کھارادر میں ٹی سی اے ٹرانسپورٹ کیریئر ایسو سی ایشن میں سیکھنے سکھانے
کا حلقہ

10
جون 2023ء بروز ہفتہ پنجابی کلب کھارادر
میں ٹی سی اے ٹرانسپورٹ کیریئر ایسو سی ایشن میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں یونین ممبران ٹرک آنر کی شرکت ہوئی ۔
معلومات
کے مطابق مبلغ دعوت ِاسلامی نے شرکا میں بیان کیا اور انھیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دینی ماحول سے قریب ہونے اور 17 اور18 جون 2023ء کو مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے ٹرانسپورٹ
مجلس کے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
راولپنڈی ڈویژن کے صدر ٹاون کا مدنی مشورہ، مختلف سطح کی ذمہ داران کی شرکت

خواتین میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت پچھلے دنوں راولپنڈی ڈویژن کے صدر ٹاون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی میٹروپولیٹن نگران ، صدر ٹاؤن نگران ، ٹاؤن سطح کی شعبہ ذمہ داران اور یوسی تا ذیلی سطح کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی
بہن نے ”مسجد
کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر بیان کیا
اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ذیلی و
یوسی سطح کے 8 دینی کام کا رکردگی فارم نیز کارکردگی شیڈول سمجھائے۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی
کی اور اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے ۔
کوالا
لمپور ملائیشیا میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد

پچھلی
جمعرات دعوتِ اسلامی کی جانب سے شاہ عالم
کوالا لمپور ملائیشیا میں قائم مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد
ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
رکن
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ”صحابہ
کرام کی ایک خوبصورت تمنا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انبیائے کرام کی مبارک دعائیں اور
اُمّت مسلمہ کی ترقی کا اصل راستہ نیز نیک لوگوں کی چند مبارک عادات کے بارے میں
بتایا جبکہ ذکر، دعااور صلوۃ و سلام پر
اجتماع کا اختتام ہوا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دینی
کاموں کے سلسلے میں رکن شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری نے دورہ ملائیشیا پر دعوت اسلامی کے تحت مقامی
اسلامی بھائیوں اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ
ملاقات رکن ِ شوریٰ نےشخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے
معلومات فراہم کیں جس پر شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدمات دعوت اسلامی کو سراہا اور نیک خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
صوبہ سندھ
کی حیدرآباد ڈویژن ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ

دعوت ِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام کرنے والی صوبہ
سندھ کی حیدرآباد ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں
صوبہ سندھ کی صوبائی نگران ، حیدرآباد ڈویژن کی ڈویژن ،
میٹروپولیٹن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت
اسلامی بہن نے ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران کی
کارکردگی شیڈول سمجھائی ۔
کوالا
لمپور ملائیشیا سے آن لائن مدرسۃ المدینہ
اسٹاف میں سنتوں بھرا بیان

قرآن
و سنت کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 جون 2023ء
کو کراچی سٹی مدرسۃ المدینہ بوائز کا فیضان مدینہ کراچی میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا ۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری
نے کوالا لمپور ملائیشیا سے فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے اجتماع میں بذریعہ ویڈیو
لنک اسٹاف میں سنتوں بھرا بیان کیا جس میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو شرعی اصول و ضوابط کی روشنی میں مدرسۃ المدینہ کے انتظامی اور تعلیمی معاملات چلانے کے بارے میں ذہن سازی کی ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پاکستان مشاورت آفس کی اسسٹنٹ منیجر اور سافٹ ویئر و فالو اپ معاونہ
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان مشاورت آفس کی اسسٹنٹ منیجر اور سافٹ ویئر و فالو اپ معاونہ
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
صوبۂ پنجاب پاکستان کی نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ

لوگوں کے دلوں میں علمِ دین حاصل کرنے کا شوق
پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ پنجاب پاکستان کی نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ میں دینی کام کرنے
کا تنظیمی طریقۂ کار بیان کیا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے نیو سوسائٹیز
ڈیپارٹمنٹ بالخصوص شارٹ کورسز، شعبہ تعلیم
کے تحت ہونے والے کورسز اور قرآن ٹیچر ٹیچنگ
کورسز کے تحت ہونے والے کورسز کی بھرپور انداز میں تشہیر کرنے کا
ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے نیو
سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت تعلیمِ قرآن کو
عام کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش
کی ۔
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے ذمہ داران
کا مدنی مشورہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے تربیت فرمائی اور آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر اسلامی
بھائیوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
راولپنڈی میٹروپولیٹن کے بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت گزشتہ روز راولپنڈی
میٹروپولیٹن کے بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بحریہ ٹاؤن نگران اور تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں
کی شرکت رہی۔