گزشتہ روز موزمبیق کے شہر ماپوتو میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مقامی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃالمدینہ گرلز کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا گیا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے جامعۃالمدینہ گرلز میں عصری علوم، اجاروں کے مسائل اور فیضانِ ویک اینڈ اسلامک اسکول کے آغاز سے متعلق مشاورت کی۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

صوبہ نمپولا، موزمبیق میں دعوتِ اسلامی کے تحت تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ”آیئے دینی کام سیکھئے“ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کے حوالےسے کلام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شعبہ کفن دفن، شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات اور شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت کام کرنے کے حوالے سے مختصر طریقہ بتایا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرری کے اہداف دیئے۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔ 

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام افریقی ملک موزمبیق کے صوبہ نمپولا میں واقع علاقہ نکالا (Nacala)میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن کرنے کے بعد نعت خواں اسلامی بہن نے حضور پُر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دنیا کی مذمت پر بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو اپنی آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے نماز کورس اور سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


ماہِ ذو الحجہ کی آمد آمد ہے، دنیا بھر سے حاجیوں کا قافلہ جوق در جوق مکۃ المکرمہ زادھَا اللہُ شرفاً وَّ تعظیماً پہنچ رہا ہے جبکہ دیگر ممالک میں مسلمان سنتِ ابراہیمی کو ادا کرنے کے لئے قربانی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔دینِ اسلام میں یہ دونوں ایسی عبادت ہیں جنہیں ماہِ ذو الحجہ کے مخصوص دنوں کے علاوہ سال کے کسی اور دن ادا نہیں کیاجاسکتا ہے۔ ان عبادات کو ادا کرنے والے بالخصوص اور بالعموم ہر مسلمان کو ان کے تمام مسائل شرعیہ کا علم ہونا ضروری ہے۔

حج و قربانی کے مسائل اور دیگر Topic سے متعلق عاشقان رسول کو رہنمائی فراہم کرنے کے لئے 19 جون 2023ء بروز پیر سے 10 ذوالحجہ تک روزانہ رات تقریباً 9:45 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہِ راست (Live) مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائے گا۔مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ حج و قربانی کے مسائل کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشادفرمائیں گے۔

علم دین کے سمندر سے موتیوں کو اپنے دامن میں سمیٹنے کے لئے عاشقان رسول سے ان مدنی مذاکروں میں شرکت کی درخواست ہے۔ 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں جامعہ صفۃ المدینہ   گجرات کے مدرس مولانا ولید اعجاز نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران میں موجود ڈویژن گجرات کے ذمہ دار مولانا ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا ولید اعجاز نقشبندی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے مختلف امور پر مشاورت کی۔

علاوہ ازیں مولانا ولید اعجاز نقشبندی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کورسز کے بارے میں آگاہی دی گئی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ وزیر آباد میں قائم مدرسہ نقشبندیہ مجددیہ حسام العلوم جمیل القرآن کے مہتمم مولانا مختار احمد جلالی صاحب سے ملاقات کی۔

معلومات کے مطابق ذمہ دار مولانا ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا مختار احمد جلالی صاحب کو عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کی دینی، فلاحی اور اصلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا اور مختلف اہم امور پر گفتگو کی۔

ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری نے مولانا مختار احمد جلالی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کورسز سے متعلق اپڈیٹ سے آگاہ کیا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دینِ اسلام کی تعلیمات لوگوں تک پہنچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے  کیرانوالہ سیداں ضلع گجرات میں قائم جامعہ عربیہ غوثیہ کے ناظمِ اعلیٰ مولانا پیر سیّد کلمۃ اللہ شاہ قادری صاحب سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عطاری مدنی نے پیر سیّد کلمۃ اللہ شاہ قادری صاحب کو دعوتِ اسلامی کے دینی، فلاحی اور اصلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز کے متعلق بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دینِ اسلام کی تعلیمات دینے اور لوگوں کے دلوں میں سنتِ رسول کی محبت پیدا کرنے  والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران کی الجامعۃ الاشرفیہ گجرات کے مدرس مولانا محمد جمیل اعظمی صاحب سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عطاری مدنی نے مولانا محمد جمیل اعظمی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والےدینی، فلاحی اور اصلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔

دورانِ گفتگو ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز کے متعلق بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


نیکی  کی دعوت دینے کے سلسلے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کوالا لمپور ملائیشیا میں ملیشین ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ ریسٹورنٹ آنر سےملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے ریسٹورنٹ مالک کو عالمی سطح پر کئے جانے والے دعوت ِاسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملائیشیا میں ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر ریسٹورنٹ مالک نے اجتماع میں آنے کی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر خانیوال میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 14 جون 2023ء بروز بدھ مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل خانیوال کے یوسی اور وارڈ نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کی گئی جبکہ نگرانِ ملتان ڈویژن محمد سادات عطاری نےذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام اپنے اپنے ذیلی میں بھرپور انداز سے کرنےاور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں قربانی کی کھالوں کی رسیدیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے درمیان تقسیم کی گئیں ۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


12 جون 2023ء کو  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 12دینی کاموں کے ساتھ ساتھ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول و احتیاطیں بیان کیں جس پر شرکا نے بھر پور دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام 12،11،10 جون 2023ء بروز ہفتہ اتوار ، پیر تین دن پر مشتمل روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں ڈویژن فیصل آباد کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

شعبہ روحانی علاج کےمعلم محمد طیب عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے آن لائن مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی۔ علاوہ ازیں دم کرنے اور کاٹ کرنے والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایانیز اس کی احتیاطیں بھی بتائی ۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا اور غمخواری اُمّت کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی (آفس ذمہ دار)،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)