دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ کے تحت بنگلہ دیش چٹاگانگ
ڈویژن کے شہر بولکھلی (Boalkhali)کے علاقے پاکی پول میں قائم مدرسۃ المدینہ میں Graduation
Ceremony کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآنِ کریم حفظ
کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب
میں رکنِ شوریٰ عبدالمبین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بیان میں قرآنِ کریم کی عظمت، حفاظ کی شان اور والدین کے
صبر و قربانی کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر حفاظِ کرام کی
دستاربندی کی گئی اور انہیں اسنادِ تکمیلِ حفظ بھی پیش کی گئیں۔ اس موقع پر موجود
والدین، اساتذہ اور عاشقانِ رسول نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔
شرکانے
دعوتِ اسلامی کی اس عظیم دینی خدمات کو سراہتے ہوئے دینی تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی
نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رینالہ خورد، اوکاڑہ کی جامع مسجد صمدیہ اسلامیہ
میں 7 دن کا فیضانِ نماز رہائشی کورس
رینالہ خورد، اوکاڑہ، پنجاب کے 2/1L میں موجود
جامع مسجد صمدیہ اسلامیہ میں 27 مئی 2025ء کو 7 دن کا فیضانِ نماز رہائشی کورس کا
انعقاد کیا گیاجس کا مقصد شرکا کو نماز کے عملی طریقۂ کار اور شرعی مسائل سے آگاہی
فراہم کرنا تھا۔
اس کورس کے معلم مولانا حبیب اللہ عطاری مدنی وضو و غسل کے مسائل اور نماز کے عملی
طریقے سے متعلق مدرسۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کو تفصیلی تربیت دی۔
اس دوران فجر کے وقت جگانے کے طریقے، دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے تربیت اور نواجوانوں میں اخلاقی تربیت پر بھی
گفتگو کی گئی جبکہ طلبۂ کرام نے دینی کام سیکھنے کے ساتھ ساتھ بااخلاق اور نیک اعمال
کرنے کا عزم کیا۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اوکاڑہ، پنجاب کے شہر رینالہ خورد میں واقع
عاشقانِ رسول کی دینی درس گاہ ”مدرسہ برکات القراٰن“ نزد جامع مسجد حنفیہ میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ
اسلامی کے تحت 7 دن کا رہائشی فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں مذکورہ مدرسے کے طلبۂ
کرام نے شرکت کی۔
کورس کے معلم مولانا حبیب اللہ عطاری مدنی نے طلبۂ کرام کو وضو و غسل کے
مسائل بتاتے ہوئے نماز کے شرائط و فرائض اور واجبات بیان کئے نیز نماز کا عملی
طریقہ بھی سکھایا۔
کفن دفن
کے شرعی احکام اور عملی طریقۂ کار پر چنیسر ٹاؤن کراچی میں کورس کا انعقاد
21 مئی 2025ء ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کے علاقے چنیسر
ٹاؤن، یوسی 3 میں قائم جامع مسجد فیضانِ الیاس میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت کفن دفن شرعی احکام سکھانے کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام کے ذمہ دار عزیز عطاری ( جوکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ شعبہ کفن دفن
کے ذمہ دار ہیں) نے حاضرین سے کفن
و دفن کے شرعی احکام اور عملی طریقۂ کار پر کلام کیا اور مختلف امور پر اُن کی
رہنمائی کی ۔
اس دوران اہلِ محلہ، نمازی حضرات، علاقے کے معززین
اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار
بھی کیا۔ حاضرین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کورسز اور ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد بہت ضروری
ہے تاکہ صحیح طریقے کے مطابق کفن دفن کی عملی تربیت حاصل کی جا سکے۔(رپورٹ:قاری محمد ناصر عطاری شعبہ مدنی مذاکرہ و ہفتہ وار اجتماع ذمہ دار چنیسر ٹاؤن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اسپیشل پرسنز کی تربیت و رہنمائی کے لئے
سیکھنے سکھانے کا حلقہ
24 مئی 2025ء کو فیصل آباد پنجاب کے علاقے
مدینہ ٹاؤن میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز کی تربیت و رہنمائی
کے لئےہفتہ وار مدنی مذاکرے کے موقع پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی
اسپیشل پرسنز نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز
کی آسانی کے لئے اشاروں کے زبان میں مدنی مذاکرے کی ترجمانی کرتے ہوئے اُن کی دینی
و اخلاقی تربیت کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
24 مئی 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے بارے میں آگاہی کے لئے صوبہ پنجاب کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان ذیلی شعبہ ذمہ دار برائے فزیکل اسپیشل پرسن خالد
محمود عطاری نے بھی شرکت کی۔
اس مدنی
مشورے میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ عمیر ہاشمی عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری
نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور
آئندہ کے اہداف طے کئے۔علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ فزائی کے لئے
نمایاں کارکردگی پر اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پنجاب اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا
مدنی مشورہ اور کارکردگی کا جائزہ
فیصل آباد، پنجاب کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 23
مئی 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت نگرانِ پنجاب و رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے صوبہ پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران کا
ایک مدنی مشورہ لیا۔
اس دوران نگران شعبہ عمیر ہاشمی عطاری، صوبائی
ذمہ دار محمد وقاص عطاری اور پنجاب ذیلی شعبہ کے ذمہ دار برائے نابینا افراد قاری خالد عطاری بھی اس مدنی مشورے میں شامل
تھے۔
رکنِ شوریٰ نے سابقہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے آئندہ
کے لئے نئے اہداف طے کئے اور ذمہ داران کی نمایاں کارکردگی پر اُن کے درمیان تحائف
تقسیم کئے۔
راولپنڈی سٹی، پنجاب میں 21 مئی 2025ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت صوبائی وسٹی
ذمہ داران اور نگرانِ شعبہ سمیت نگرانِ ڈویژن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف دینی
کاموں پر مشاورت ہوئی۔
نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری اور صوبائی ذمہ
دار اقبال عطاری نے شعبے کے دینی کاموں پر
گفتگو کرتے ہوئے گلی گلی مدرسۃالمدینہ، روحانی علاج بستہ اور فیضانِ صحابیات کے
متعلق کلام کیا۔
مذکورہ موضوعات کا مقصد شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانا اور
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کا جائزہ لینا تھا۔(رپورٹ: محمد علی شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضان مدینہ، فیصل آباد میں 23 مئی 2025ء کو نگرانِ پنجاب و رکن شوریٰ حاجی
محمد اسلم عطاری نے پنجاب ڈویژن کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران کی ایک اہم
مشاورتی میٹنگ منعقد کی۔
اس موقع پررکنِ شوریٰ نے سابقہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے آئندہ
3 ماہ کے لئے مؤثر اہداف طے کئے جبکہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور اسپیشل پرسنز
میں گوشت کی تقسیم کاری کرنےکے حوالے سے
بھی اہم امو رپر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس میٹنگ میں نگران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد
عمیر ہاشمی عطاری اور پنجاب کے صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ کے آخر میں ذمہ داران میں تحائف تقسیم کئے
گئے تاکہ اس اہم میٹنگ کے مثبت اثرات مزید بڑھ سکیں۔(رپورٹ: محمد یوسف عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ خانیوال و وہاڑی
ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپیشل ایجوکیشن سینٹر بورے والا میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت حال
ہی میں ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول اسٹاف اور اسٹوڈنٹس سمیت اُن کے سرپرستوں کی بھی
شرکت ہوئی ۔
ڈویژن ذمہ دار نے اس ٹریننگ سیشن میں اسپیشل
بچوں کی کمیونیکیشن صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے اشاروں کی زبان میں اُن کی رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔سیشن کے دوران سوال و جواب کا سلسلہ بھی
ہوا جس میں حاضرین نے اپنی سوالات کے
جوابات حاصل کئے۔بعدازاں دعا کروائی گئی۔(رپورٹ: محمد یوسف عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ خانیوال و وہاڑی ڈسٹرکٹ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں تحصیل بورے والا میں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف مقامات پر جا کر
اسپیشل پرسنز اور اُن کے سرپرستوں بالخصوص
ڈیف صدرسے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران میں موجود ملتان ڈویژن ذمہ
دار مولانا جمال عطاری مدنی نے ماہانہ اجتماع منعقد کرنے کے حوالے سے اسپیشل پرسنز
کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد یوسف عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ خانیوال و وہاڑی
ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیصل آباد، پنجاب میں قائم دعوت اسلامی کے تعلیمی
بورڈ کنزالمدارس میں اہم شخصیت کی آمد
25 مئی 2025ء کو معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور سابق بینک آفیسر
رانا ساجد نے فیصل آباد، پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس
کا دورہ کیا۔
معلومات کے مطابق معاون رکنِ شوریٰ محمد شہروز
عطاری نے اُن کا استقبال کرتے ہوے انہیں خصوصی طور پر کنزالمدارس بورڈ کا وزٹ
کروایا اور اس کے ذریعے ہونے والے تعلیمی
خدمات کا تعارف پیش کیا۔
اس موقع پر رانا ساجد نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے
رکن اور کنزالمدارس بورڈکے صدر مولانا
حاجی جنید عطاری مدنی سے ملاقات کی اور چند اہم دینی و تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔(رپورٹ: ابرار احمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami