حُبِّ دنیا (دنیا کی محبت) کے سبب آج کل کے مسلمانوں کی بھاری اکثریت کے دلوں سے اسلام کی حقیقی ہیبت نکلتی چلی جارہی ہے اور لوگ شریعت و سنت سے دور ہوتے چلے جا رہے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ ہمیں بےشمار پریشانیوں اورمصیبتوں نے گھیرا ہوا ہے۔

لوگوں کے دلوں سے دنیا کی محبت نکالنے اور انہیں اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے عاشقانِ رسول کو رسالہ ”جہنَّم کیا ہے؟“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ جہنَّم کیا ہے؟“ پڑھ یا سُن لے اُسے جھنَّم کے عذاب سے بچا اور اُس کو ماں باپ سمیت جنَّت الفردوس میں بےحساب داخلہ عطا فرما۔ اٰمِیْن

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کےتحت 18 جون2023 ء کوراولپنڈی ،راجہ بازار کی صرافہ بازار/ گولڈ مارکیٹ میں تاجر اجتماع کا سلسلہ ہوا  جس میں صرافہ بازار یونین کے صدر سمیت وہاں کام کرنے والے دیگر سناروں نے شرکت کی۔

تاجر اجتماع میں صوبائی ذمہ دار اویس عطاری نے بیان کیا جس میں شرکا کو گناہوں سے بچتے ہوئے 72 نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے کا ذہن دیا اور نیک اعمال کرتے ہوئے اپنے معمولات زندگی چلانے کی ترغیب دلائی ۔

ساتھ تاجروں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔ آخر میں گولڈ مارکیٹ کے تاجران نے ہر ماہ مارکیٹ میں تاجر اجتماع رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا اور اگلے ماہ یہ اجتماع یونین آفس میں کرنے کی پیشکش کی جس میں 200 کے زائد تاجروں کے بیٹھنے کی جگہ ہے اسی مارکیٹ میں بعد اجتماع ایک تاجر نے اپنی ایک خالی دکان مدرسہ بالغان اور نماز کورس وغیرہ کروانے کیلئے پیش کی ۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران راولپنڈی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


14 جون  2023ء بروز بدھ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی نیوکراچی برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نیوکراچی برانچ کے مدنی عملے نے شرکت کی ۔

رکنِ مجلس محمد تبریز حسین عطاری مدنی اور ڈویژن ذمہ دار محمد وقاص عطاری مدنی نے مدنی عملے کا مدنی مشورہ لیا جس میں آن لائن اجتماعی قربانی کے حوالے سے پیشگی تیاری اور ذمہ داریوں سے متعلق مفید مدنی پھول دیئے نیز مدرسین کی طرف سے کئے گئے سولات کے جوابات بھی دیئے۔آخر میں اچھی کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ : محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


تعلیمی  شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کی جانب سے16جون2023ء بروز جمعہ ملتان ڈویژن کے ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے شفٹ و برانچ ناظمین نے شرکت کی ۔

نگران مجلس مولانا یاسر عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انھیں آئندہ کارکردگی کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے ۔ اس کے علاوہ رکن مجلس و صوبائی ذمہ دار عامر سلیم عطاری مدنی نے ناظمین کی جانب سے کئے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیئے ۔(رپورٹ : محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


19جون 2023ء کو دعوت اسلامی  کے شعبہ خدامُّ المساجد والمدارس کی جانب سے بہاولپور سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن ا ور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو 12دینی کاموں بالخصوص مدنی قافلے میں ہر ماہ سفر کرنے کی دعوت دی اور ڈویژن میں دعوت اسلامی کے قائم کردہ اثاثہ جات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ :احمدرضا عطاری ڈویژن ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ بہاولپور خانقاہ شریف میں 17جون 2023ء  کو مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری نے تحصیل نگران و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کو 12دینی کاموں میں عملی طور پر شمولیت کا ذہن دیا اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ :احمدرضا عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


حال ہی میں اسلام آباد پاکستان میں’’ ہم نیوز‘‘ کے  اینکر عادل عباسی سے ذمہ داران دعوت اسلامی سید فضیل عطاری ukاور وسیم عطاری نے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انھیں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کی دنیا بھر میں انسانی امداد کی امداد اور امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا نیز FGRF کی آئندہ شجرکاری مہم میں شرکت کی دعوت دی جس پر عادل عباسی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور شرکت کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


20،19،18 جون 2023ء بروز اتوار ، پیر ، منگل  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن پر مشتمل روحانی علاج کورس کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلم محمد زاہد عطاری (شعبہ روحانی علاج) نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر تربیت کی۔ علاوہ ازیں دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایانیز اس کی احتیاطیں بھی بتائی ۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا اور غمخواری اُمّت کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی  کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار عطاری کی دعوت پر الکرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ملک اسلم (اسلام آباد)نے ملک ممتاز الحسن ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے (کراچی) کے ہمراہ کراچی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا ۔

جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شخصیات کو مدنی مرکز میں موجود مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔

بعدازاں شخصیات نے اراکین شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری،حاجی رفیع عطاری،ابو ماجد محمد شاہد عطاری سمیت نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں نگرانِ شوریٰ نے شخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے اہم دینی اور فلاحی سلسلوں کے بارے میں بتایا جس پر شخصیات نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا اور دینی کاموں میں ہر ممکنہ تعاون کرنے کی اچھی نیت کااظہار کیا۔ )کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کی جانب سے جامعہ اسلامیہ کنزالایمان واہ کینٹ میں جامعہ کے طلبہ کو7دن پر مشتمل رہائشی فیضان نماز کورس کروایا گیا ۔ کورس کے آخرمیں امتحان کا سلسلہ ہوا جس میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس کو ذمہ داران نے تحائف پیش کئے ۔

اختتام پر جامعہ اسلامیہ کنزالایمان کےمہتمم ومدرس مولانا شہزادخان قادری صاحب سے ڈویژن سطح کےمدنی کورسزذمہ دار ذوالفقار عطاری نے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات مہتمم صاحب نے دعوت اسلامی اورامیراہل سنت کی خدمات کوسراہاا اور مزید فرض علوم پر مشتمل کورسز ادارے میں کروانے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سے طلبہ کی اخلاقی وروحانی ا ورعملی تربیت کا سامان ہوتا ہے شکریہ دعوت اسلامی شکریہ امیراہل سنت۔(رپورٹ: خالدعطاری مدنی شعبہ رابطہ بالعلماء پنڈی ڈویژن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت بروزاتوار18 جون 2023ء کو سیکٹر G.6اسلام آباد میں خالد عطاری مدنی اور اسامہ رضا عطاری نے مدرسہ غوثیہ مہریہ کا دورہ کیا۔

جہاں ذمہ داران نے مدرسے کے ناظم مولانا قاری املاک حسین چشتی صاحب اور مدرس مولانا قاری حیات قادری صاحب سے ملاقات کی۔دورانِ گفتگو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی وفلاحی کاموں سے متعلق آگاہ کیا نیز انھیں ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی جس پر قاری املاک حسین چشتی صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزٹ کرنے کی رضا مندی کا ا ظہار کیا۔ (کانینٹ:رمضان رضا عطاری)


18 جون 2023ء کو دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کےتحت راولپنڈی کے راجہ بازار کی شوز مارکیٹ میں تاجر حضرات  کے لئے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار اویس عطاری نے بیان کیا۔

دوران بیان صوبائی ذمہ دار نے شوز مارکیٹ کے تاجران کو ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر مارکیٹ کے ہول سیل ڈیلرز نے عید کے بعد مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد رضوان عطاری ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران راولپنڈی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)