عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 اپریل 2024ء کو کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ڈویژن  2 کی تمام ڈسٹرکٹ تایوسی نگران اور شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جن کی تعدادتقریباً 90 تھی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ظاہر کے ساتھ ساتھ اپنے باطن کی اصلاح کا ذہن دیتے ہوئے انہیں بزرگان دین رحمہم اللہ المبین کے اوصاف اور احوال بیان کئے۔

اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا نیز دینی کاموں کے حوالے سے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں کو پریزنٹیشن بھی دکھائی گئی اور تحائف دیئے گئے۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کو دینی کاموں کے متعلق آئندہ کے اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ داران نے بھرپور نیتیں پیش کی۔بعد مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت نے 2 اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور اُن کی دلجوئی کے لئے اُن کی رہائش گاہ پر تشریف لے گئیں۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی شہر کے علاقے  فوارہ چوک میں قائم فیضان صحابیات میں 26 اپریل 2024ء کو مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کم و بیش 55مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کو کس طرح بڑھایا جائے اس پر مدنی پھول دیئے اور فیضانِ صحابیات کو آباد کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے فیضانِ صحابیات میں دینی کام کو بڑھانے کے طریقے کار بیان کئے اور آئندہ کے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


پاکستان کے شہر کراچی میں قائم عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ گرلز عظیم پلازہ میں  26 اپریل 2024ء کو ایک میٹ اپ ہوا جس میں اسٹاف کی اسلامی بہنیں سمیت ذمہ دارا اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی ۔

اس میٹ اپ میں موجود دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین اور امیرِ اہلِ سنت کی دینی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے شرکا اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دورِ جدید میں نیکی کی دعوت کی اہمیت پر اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے اور آئندہ کے اہداف بھی بتائے جبکہ اسٹاف اسلامی بہنوں کی نیتوں پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور مدرسۃ المدینہ گرلز کا وزٹ کیا۔


نارتھ ناظم آباد   کراچی میں موجود بہزاد لکھنوی مسجد کے قریب مدرسۃ المدینہ گرلز میں دعوتِ اسلامی کے تحت 25 اپریل 2024ء کو ڈویژن 1 کی سینٹرل ڈسٹرکٹ اور ملیر 1 ڈسٹرکٹ کی یوسی تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر سطح کی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دورانِ مدنی مشورہ اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں تمام ذمہ داران کی شرکت کرنے کا ذہن دیا اور وارڈ سطح پر نگران اسلامی بہنوں کے تقرر کے اہداف بتائے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے نمایاں کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف دیئےاوراُن کے درمیان رسائل تقسیم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 25 اپریل 2024ء کو ملتان، پنجاب کے علاقے  صدیق آباد قائم فیضانِ صحابیات میں جاری شعبہ ڈونیشن بکس جاب ڈسکریشن کورس کی شرکا اسلامی بہنوں کے لئے ایک سیشن منعقد ہوا۔

اس سیشن میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دینی ماحول کی برکتیں “ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 اپریل 2024ء کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں   نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کی ذمہ داران کے ہمراہ نیو مسلم فیملی سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے نیو مسلم فیملی کو اسلامی تعلیمات کے متعلق آگاہی دی اور انہیں قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

24 اپریل 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سنتوں بھرے  اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران، مبلغات اور مقامی اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

تلاوت و نعت کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی، اخلاقی و تنظیمی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی جبکہ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 24 اپریل 2024ء کو  کراچی کے علاقے گلشن معمار میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں طالبات ومعلمات سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حلقے کے دوران دعوتِ اسلامی کے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے حوالے سے طالبات کی ذہن سازی کرتے ہوئے اُن کی تربیت و رہنمائی کی جس پر طالبات نے ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے ، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے، رسالہ مطالعہ و نیک اعمال رسائل کی کارکردگی جمع کروانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد بڑھانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے جامعۃ المدینہ گرلز کی اسٹاف کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نے اسٹاف کو بھی دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

20 اپریل 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈونیشن کارکردگی، اسپیشل ایونٹس شروع کروانا اور مشاورت اسلامی بہنوں کا اس میں شرکت کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ گرلز کی کلاسز کا آغاز کرنے، ملک مشاورت کی اسلامی بہنوں کو نئی اپ ڈیٹس آگاہ کرنے، پورے ریجن میں شارٹ کورسز اور کفن دفن سیشن کروانے پر تبادلۂ خیال کیا جس پر وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

19 اپریل 2024ء کو عالمی سطح پر دینِ متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ایڈلیڈ کی نگران اسلامی بہن سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن نے فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول کی کارکردگی پر کلام کرتے ہوئےاجتماعات کروانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نےایڈلیڈ میں 3 دن کے رہائشی کورس کی تاریخ، مقام اور اسلامی بہنوں کی تعداد کے متعلق تربیت و رہنمائی کی جبکہ مدرسۃ المدینہ گرلز کی کلاسز شروع کروانے اور شارٹ کورسز کروانے کا ذہن دیا۔


19 اپریل 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں بلیک ٹاؤن اور اوبرن کی نگران سمیت شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ڈونیشن کارکردگی٭اسلامی بہنوں کے 8 دینی کام٭گھر درس کی تعداد بڑھانا٭سالانہ اہداف٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ماہانہ کارکردگی٭نگران اور شعبہ مشاورت کی کارکردگی٭عید ملن اجتماع کے مدنی پھول٭مسجد بیت بنانے کے اہداف٭رسالہ ”گھریلو مسجد بنانا سنت ہے“ کی ترغیب۔

عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 17 اپریل 2024ء کو بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں میلبرن نگران سمیت دیگر سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے میلبرن میں فیضانِ تلاوت کلاس کے فیڈبیک اور ڈیلی کلاسز کی تعداد بڑھانے کے بارے میں گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ایسٹ کونسل ڈینڈینونگ میں دینی کام کرنے، سیکھنے سکھانے کے حلقے کا فیڈبیک لینے اور آن لائن سیکھنے سکھانے کے حلقے کو فزیکل کرنے پر مشاورت ہوئی۔آخر میں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے ہونے والے ڈونیشن کارکردگی پر بھی کلام کیا گیا۔