کراچی میں شعبہ امام مساجد کراچی سٹی کے ٹاؤن و
ڈسٹرکٹ ذمہ داران کی تربیت
.jpg)
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی
محمد عقیل عطاری مدنی صاحب نے 23مئی2024ء کو بعد نماز ظہر تا عصر عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں شعبہ امام مساجد کراچی سٹی کے ٹاؤن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کی تربیت کا سلسلہ کیا ۔
رکن شوری نے مساجد کے جائزے لیتے ہوئے مساجد میں 12 دینی کاموں کی بہتری لانے، مسجد
انتظامیہ کے مدنی مشورےکرنے اور شعبہ امام مساجد کے مختلف ایونٹس کی تیاری کے عنوان سے مدنی مشورہ فرمایااور ذمہ داران کے
انفرادی و عملی جدول کو بہتر اور مضبوط کرنے،مساجد کی آبادکاری اور خودکفالت میں
ترقی لانے کیلئے تربیت فرمائی
جبکہ کراچی سٹی میں مختلف کاموں کی کارکردگی میں نمایاں اسلامی بھائیوں کو تحائف
تقسیم فرمائے اوردعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:
محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب احمد
عطاری)

25 مئی 2024ء بمطابق 17 ذیقعدۃ الحرام 1445ھ
بروز ہفتے کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے
عاشقانِ رسول نے جبکہ بذریعہ مدنی چینل
کثیر اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے جن میں سے
بعض درج ذیل ہیں:
سوال: کیادل سیاہ اورمردہ بھی ہوتاہے،اس کوروشن اورزندہ کرنے کا طریقہ بھی
ارشادفرمادیں ؟
جواب: جب بندہ گنا ہ کرتا ہے تو اس پر ایک سیاہ نقطہ
لگ جاتاہے اورجب گناہ کرتارہتاہے تو پورادل سیاہ ہوجاتاہے ،دل سخت، اوندھا اورمردہ
بھی ہوتاہے ،جب دل سیاہ ہوجاتاہے تو نصیحت بندے پر اثرنہیں کرتی ،زیادہ ہنسنے سے
بھی دل مردہ ہوتاہے، بحرحال نیک لوگوں کی صحبت سے دل کی سیاہی دورہوتی ہے ۔اللہ پاک و آخرت کویادکرنے اور قرآن پاک کی تلاوت سے دلوں کی صفائی ہوتی ہے
۔یادرکھئے !سلامت دل(قلبِ سلیم ) میں ہی کامیابی
ہے ۔
سوال:نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت کا تقاضاکیا ہے ؟
جواب:محبِت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا تقاضا ہے کہ ہم سنتوں پر عمل کریں ،ہماراحلیہ
بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مبارک حلیے جیساہونا چاہیئے ،چہرے پر ایک
مٹھی داڑھی ،سرپر زلفیں ہونی چاہیئے اور لباس
بھی انہیں جیساہو۔
سوال : کیا
کام کے شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنی چاہیئے ؟
جواب : جی ہاں ،ہر جائز کام سے پہلے بسم اللہ پڑھنی چاہیئے ،فرما نِ مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم :جو بھی اہم کام بسم اللہ سے شروع نہیں کیا جاتاوہ ادھورااورنامکمل رہ
جاتاہے ۔(جامع صغیر،حدیث 6284)
سوال: جمعہ کی کیافضیلت ہے ؟
جواب: جمعہ
رحمت وبرکت والادن ہے ،اس کی ایک نیکی
سترنیکیوں کے برابرہے ۔
سوال: کسی کے عیب کی ٹوہ میں لگنے کے بارےمیں اسلام ہماری کیارہنمائی کرتا ہے ؟
جواب: کسی کے عیب کی ٹوہ میں لگنے اورتجسس(کسی شخص کے بارےمیں
تلاش وجستجو) کرنے سے اسلام نے منع
کیا ہے ۔اسی لئے میں کہتاہوں کہ لوگوں سے یہ نہ پوچھا کریں کہ نمازپڑھتے ہویا نہیں
؟ اگرنہیں پڑھتاہوگا تو وہ بلاجھجک بول دے گا کہ نہیں پڑھتا،جس سے اس کے گناہ کا
آپ کو علم ہوگااوراس کا اس طرح بولنا بھی بے باکی میں آئے گا ۔اللہ پاک ہم سب کو گنا ہوں سے بچائے ،ایک
چھوٹاساگناہ بھی جہنم میں جھونک سکتاہے
۔ہم ہرگناہ سے توبہ کرتے ہیں ۔
سوال:پانی کتنا پینا چاہیئے ؟
جواب:سردیوں میں 8 سے 10 اورگرمیوں میں کم ازکم پندرہ
گلاس پانی پینا چاہیئے ،جوایساکام کرتاہے جس میں پسینہ زیادہ آتاہے اس کو پندرہ سے بھی زیادہ گلاس پانی پینا چاہیئے ۔گرمیوں کے برے اثرات سے بچنے کے لئے ستو استعمال کریں ،لیموں
پانی پئیں، اس میں چینی ڈالنے کے بجائے شکرڈالیں ۔موسمی پھل استعمال کریں ۔ پہلے
موسم کا پھل استعمال نہیں کرنا صحت کے لئے مفیدنہیں ۔دوسرے تیسرے موسم کا استعمال کیاجائے ۔
سوال: کون
سالیموں زیادہ مفیدہے ؟
جواب: کاغذی
لیموں استعمال کرنا مفیدہے ،فریج میں ٹھنڈا ہوتو اسے نارمل ہونے دیں پھر استعمال
کریں تاکہ تمام جوس نکل سکے ۔
سوال: سخت گرمی کی دعا کیاہے ؟
جواب: فرمانِ مصطَفٰی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّمَ :جب سخت گرمی ہوتی ہے تو
بندہ کہتا ہے:لَا
اِلٰہ اِلَّا اللہُ آج بڑی گرمی
ہے اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ مِنْ
حَرِّجَہَنَّمَ یعنی اے اللہ مجھے
جہنَّم کی گرمی سے پناہ دے۔ اللہ پاک دوزخ سے فرماتا ہے : میرا بندہ مجھ سے تیری گرمی سے پناہ مانگ رہا
ہے اور میں تجھے گواہ بنا تا ہوں کہ میں نے اسے تیری گرمی سے پناہ دی اور جب سخت سردی ہوتی ہے تو بندہ کہتا ہے : لَا اِلٰہ اِلَّا اللہُ آج کتنی سخت سردی ہےاَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ مِنْ
زَمْھَرِ یْرِ جَھَنَّمَ یعنی اے اللہ مجھے جہنَّم کی زَمْھَرِیر سے بچا۔اللہ پاک جہنَّم سے کہتا ہے : میرا بندہ مجھ سے تیری زَمْھَرِیر سے پناہ
مانگ رہا ہے اور میں نے تیری زَمْھَرِیر سے اسے پناہ دی ۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: جہنَّم کی زَمْھَرِیرکیا ہے؟ فرمایا: وہ ایک گڑھا ہے جس میں کافر کو پھینکا جائے گا تو سخت سردی سے اس کا جسم
ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔ (البدور السافرۃ ص418حدیث1395)
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” کیا تنگدستی بھی نعمت
ہے “ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یا رَبَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”کیا
تنگدستی بھی نعمت ہے“ پڑھ یا سُن لےاُس کی تنگدستیاں دور کر، اسکے حلال رزق میں
برکتیں عطا فرمااوراُس کو ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔

18 مئی 2024ء بمطابق 10 ذیقعدۃ الحرام 1445ھ
بروز ہفتے کی شب دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف
علاقوں سے براہِ راست جبکہ بذریعہ مدنی چینل کثیر اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مذاکرے کے دوران اسلامی بھائیوں کی جانب سے
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق سوالات کئے گئے جس کے امیرِ اہلِ سنت بانیِ دعوتِ
اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جوابات
ارشاد فرمائے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
سوال:کس کی نظرزیادہ خطرناک ہوتی ہے ؟
جواب: نظرلگنا حق ہے ،حاسد کی نظرزیادہ خطرناک ہوتی ہے ،حسدکی تعریف یہ ہے کہ کسی کی نعمت دیکھ کر یہ خواہش کرنا کہ
اس کی یہ نعمت جاتی رہے۔حسدوالاحسدکی آگ میں جل رہا ہوتاہے ،حدیث پاک میں ہے کہ
حسدنیکیوں کو اس طرح کھا جاتاہے جیسے آگ لکڑی کو ،اس لئے حاسد کے خیالات منعم (یعنی نعمت والے)کے بارے میں
اچھے نہیں ہوتے ،اسی وجہ سے اس کی نظرمیں زہرپیداہوجاتاہے ۔نظرتو اپنی بھی لگ جاتی
ہے ،اس لئے اپنی یا پرائی چیز پسند آئے توماشاء اللہ ،تبارک اللہ کہہ دیا جائے ۔اس طرح کہنے سے جس چیز کو دیکھا ہے اس کو آپ کی نظرنہیں لگے گی۔
سوال:نظریا کسی بھی بلاومصیبت سے بچنے کے لئے کیاکریں
؟
جواب:اس کے لئے ایک وظیفہ ہےجس کا میرابھی برسوں سے معمول ہے وہ کیا کریں، اوریہ وظیفہ کرناسنت بھی ہے چنانچہ بخاری شریف میں ہے :رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ رات کے وقت جب بستر مبارک پر تشریف لاتے تو
اپنے دونوں دست ِمبارک جمع فرما کر ان میں دم کرتے اور سورہ قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَق اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھ کر اپنے مبارک ہاتھوں کو سر مبارک سے لے کر تمام
جسم ِاَقدس پر پھیرتے جہاں تک دست ِمبارک پہنچ سکتے، یہ عمل تین مرتبہ فرماتے۔ (بخاری، 3 / 407، الحدیث: 5017)حدیث
پاک میں ہے کہ ان کی تلاوت کرنا ہر بری چیز
سے بچائے گا۔(سنن نسائی، ص862، الحدیث:
5438)
سوال : الوظیفۃ الکریمہ کس کی کتاب ہے ؟
جواب : الوظیفۃ الکریمہ اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے وظائف کا مجموعہ ہے جو ان کے صاحبزادے حجۃ الاسلام
علامہ حامدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ نے جمع
فرمائے ہیں ۔
سوال: بہت
جھک کرکھانا یا لکھناکیسا؟
جواب: بہت
جھک کرکھانا یا لکھنا دونوں صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔
سوال: وہ کون سی مسجدہے جس کی تعمیرجنّات سے کرائی گئی ؟
جواب: مسجداقصیٰ فلسطین ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” خُشوع و خُضوع والی
نماز “ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
ٹوٹل پلازہ سپر ہائی وے میں مرحوم رکنِ شوریٰ حاجی زم زم عطاری کے لئے
ایصالِ ثواب کا اہتمام

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے زیرِا
ہتمام 27 مئی 2024ء کو محبوبِ عطار و مرحوم رکنِ شوریٰ حاجی محمد زم زم عطاری کے
ایصالِ ثواب کے لئے ٹوٹل پلازہ سپر ہائی وے گڈاپ ٹاؤن ڈسٹرکٹ ملیر-1 کراچی (صحرائے مدینہ)میں قراٰن
خوانی کا انعقاد کیا گیا اور وضو کورس بھی کروایا گیا۔
قراٰن خوانی و وضو کورس کے بعد ٹوٹل پلازہ سپر ہائی وے (صحرائے مدینہ )کےمدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں اجتماعِ ذکر و نعت منعقد کیا گیا جس میں شعبے کے ذمہ داران،
جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام، قاری صاحبان ،
نگرانِ گڈاپ ٹاؤن محمد خالد عطاری اور دیگر عاشقانِ رسول موجود تھے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G-11 میں اشاروں کی زبان کا رہائشی کورس

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت
گونگے، بہرے، نابینا اور دیگر اسپیشل پرسنز میں دینی و فلاحی کام کرنے کے لئے
مختلف مقامات پر عمومی افراد کے درمیان
مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں ۔
اسی سلسلے میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے سیکٹر
G-11 میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 17 مئی 2024ء کو عمومی افراد کے لئے اشاروں کی زبان کا رہائشی
کورس ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپاٹمنٹ بدر شفیق عطاری نے کورس کے
شرکا کو اشاروں کی زبان سکھائی۔
صوبائی ذمہ دار نے شرکا کو اشاروں کی زبان میں نعت پڑھنے، بیان کرنے اور اسپیشل پرسنز کے 12 دینی
کام سمیت اُن میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اس کا عملی طریقہ سکھایا۔اسی
طرح نابینا افراد کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے شرکا کو نابینا افراد میں نیکی
کی دعوت عام کرنے اور ان کی خیر خواہی کرنے کا ذہن دیا۔

پریشان حال اور غم زدہ مسلمانوں کی غمخواری کا
جذبہ رکھنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 26، 27 اور 28 مئی 2024ء
کو میرپور کشمیر کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 3 دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس
میں میرپور ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے
ہوئے مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نے تعویذات لکھنے کے
حوالےسے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی جبکہ دم اور کاٹ کرنے سمیت اس کی چند
ضروری احتیاطیں بھی بیان کیں۔

مسلمانوں کی غمخواری کا جذبہ لئے ہوئے شعبہ
روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 25، 26 اور 27 مئی 2024ء کو جوہر ٹاؤن لاہور میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 3 دن کا روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں
لاہور ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔
کور س میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے
مبلغِ دعوتِ اسلامی شبیر عطاری نے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کرتے ہوئے تعویذات
لکھنے کے حوالے سے بیان کیا جبکہ دم اور کاٹ کرنے سمیت اس کی چند ضروری احتیاطیں
بھی بیان کیں۔
.jpg)
شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 26، 27
اور 28 مئی 2024ء کو کراچی شہرِ میں قائم عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 3 دن
کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے
عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔
کورس کے تینوں دن مبلغینِ دعوتِ اسلامی طارق
عطاری اور زاہد عطاری نے مختلف امور پر شرکا کی رہنمائی کی جس میں تعویذات لکھنے
کے حوالے سے اُن کی تربیت کی گئی نیز دم اور کاٹ کرنے سمیت اس کی چند ضروری
احتیاطیں بیان کی گئیں۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 18، 19
اور 20 مئی 2024ء کو سندھ کے شہر حیدر آبا دمیں 3 دن کا روحانی علاج کورس منعقد
ہوا جس میں حیدر آباد ڈویژن کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
کورس کے تینوں دن مبلغِ دعوتِ اسلامی امان اللہ عطاری نے مختلف امور پر شرکا کی تربیت کی جس
میں تعویذات لکھنے کے حوالے سے رہنمائی کی گئی نیز دم اور کاٹ کرنے سمیت اس کی چند
ضروری احتیاطیں بیان کیں۔
جامعہ فریدیہ صفدریہ، پل لنڈیانوالہ کنگن پور
پنجاب پاکستان میں فیضانِ نماز کورس کا اختتام
.jpg)
جامعہ فریدیہ صفدریہ، پل لنڈیانوالہ کنگن پور
پنجاب پاکستان میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 7 دن کا فیضانِ نماز کورس
منعقد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
28 مئی 2024ء کواس کورس کی اختتامی نشست منعقد
ہوئی جس میں خصوصی طور پر ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ داران اور نگران اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

پنجاب پاکستان میں خدمتِ دین کا جذبہ رکھتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 29 مئی 2024ء کو
فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پنجاب مشاورت کے ذمہ داران کی میٹنگ
ہوئی۔
اس میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد
اظہر عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری، نگرانِ پنجاب مشاورت، نگرانِ ڈسٹرکٹ، نگرانِ
ڈویژن، نگرانِ میٹروپولیٹن، نگرانِ سٹی، مختلف شعبہ جات کے صوبائی ذمہ داران اور
نگرانِ شعبہ جات اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جنوری تا اپریل 2024ء تک
ہونے والے اسلامی بھائیوں کے 12 دینی کاموں اور تقرری کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
بیرونِ ملک میں مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت ملک
سطح کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ

بیرونِ ملک میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو صحیح
تلفظ کے ساتھ قراٰنِ کریم کی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغات
کے تحت ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف
موضوعات پر کلام کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے
آئندہ کے اہداف طے کئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ہفتے میں 3 دن 3 مختلف اوقات میں آن لائن مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کروائے
جائیں۔
٭اسٹوڈنٹس کے
ایڈمیشن اور ٹیچرز کا ڈیٹا آن لائن فارم کے ذریعے جمع کیا جائے۔
٭کتنی ٹیچرز
ناظرہ اور فرض علوم ٹیسٹ دے چکی ہیں اُن کا فالو اپ۔
٭مدرسۃ
المدینہ بالغات میں فقہ پڑھایا جائے۔