بیرونِ ملک میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ قراٰنِ کریم کی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات پر کلام کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے آئندہ کے اہداف طے کئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ہفتے میں 3 دن 3 مختلف اوقات میں آن لائن مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کروائے جائیں۔

٭اسٹوڈنٹس کے ایڈمیشن اور ٹیچرز کا ڈیٹا آن لائن فارم کے ذریعے جمع کیا جائے۔

٭کتنی ٹیچرز ناظرہ اور فرض علوم ٹیسٹ دے چکی ہیں اُن کا فالو اپ۔

٭مدرسۃ المدینہ بالغات میں فقہ پڑھایا جائے۔

٭نائٹ کلاسز کی ٹیچرز تیار کی جائیں۔