23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
پریشان حال اور غم زدہ مسلمانوں کی غمخواری کا
جذبہ رکھنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 26، 27 اور 28 مئی 2024ء
کو میرپور کشمیر کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 3 دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس
میں میرپور ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے
ہوئے مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نے تعویذات لکھنے کے
حوالےسے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی جبکہ دم اور کاٹ کرنے سمیت اس کی چند
ضروری احتیاطیں بھی بیان کیں۔