ہالینڈ میں نئے مسلمان ہونے والے اور دیگر عاشقانِ رسول کے لئے 25 اپریل 2026ء کو ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کی تربیت کے ساتھ ساتھ  قرآن و حدیث کی روشنی میں ان کی رہنمائی کی گئی۔

نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن و نعت شریف سے کیا گیا جس کے بعد خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کا خصوصی بیان ہوا جس میں انہوں نے شرکا کو اسلامی تعلیمات کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا۔

نشست کا اختتام دعا پر ہوا اور خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے وہاں موجود شرکا کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے سروں پر عمامہ شریف باندھا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔


24 اپریل 2026ء کو ہالینڈ (Holland) میں عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں حاضرین کو سنتوں کی ترغیب دلانے کے ساتھ ساتھ انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کیا گیا۔

اس اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوتِ قرآن و نعت رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد دینی کاموں کے سلسلے میں یورپ تشریف لائے ہوئے خلیفۂ امیر اہلسنت حضرت مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے اپنے بیان کے دوران سنتوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں نیک اعمال کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز اس دوران کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول موجود تھے۔

اجتماع کے اختتام پر خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے اختتامی دعا کروائی جبکہ وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کی ۔


ہمبورگ، جرمنی:

دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے یورپ شیڈول کے دوران خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی ہمبورگ، جرمنی (Hamburg, Germany) میں اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز کے درمیان ہونے والے خصوصی سیشن میں آمد ہوئی ۔

تلاوتِ قرآن و نعت شریف سے سیشن کا آغاز کرنے کے بعد خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے شرکا میں بیان کرتے ہوئے چند اہم امور پر اُن کی رہنمائی کی اور دینی و اخلاقی اعتبار سے اُن کی تربیت کی۔

اس کے علاوہ خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے اپنے بیان کے دوران حاضرین کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازا جن کا مقصد شرکا کے دلوں میں ایمان کی روشنی کو مزید جلا دینا تھا۔

اس دوران شرکا نے نہ صرف خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی سے براہ راست سوالات کئے بلکہ اُن سے ملاقات کی بھی سعادت حاصل کی اور اس سے روحانی فوائد حاصل کئے۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد:

اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب کری روڈ پر واقع جامع مسجد فاطمۃ الزہرا میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے اسپیشل پرسنز کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق اجتماع کے دوران تلاوت و نعت کے بعد رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے بیان کیا جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے کی تاکہ اسپیشل پرسنز کو اس اجتماعِ پاک میں زیادہ سے زیادہ علمِ دین سیکھنے کا موقع ملے۔

اس موقع پر نگران شعبہ عمیر ہاشمی عطاری، آفس ذمہ دار سمیر ہاشمی عطاری، پاکستان سطح کے اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار نعیم عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

رکن شوریٰ نے وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت قافلوں میں سفر کرنے اور نماز وں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسپیشل پرسنز نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اختتام پر دعا کروائی گئی اور اسپیشل پرسنز کے لئ ے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ (رپورٹ: صوبائی ذمہ دار کامران عطاری، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ملتان، پنجاب:

تعلیمِ قرآن عام کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت 19 اپریل 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ مولانا سید غلام الیاس عطاری مدنی نے ”اراکین کی ظاہری اور باطنی صفائی “ کے موضوع پر بیان کیا اور اس کی اہمیت کے حوالے سے اُن کی رہنمائی کی۔

نگرانِ شعبہ نے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر زور دیا نیز رمضان کے مہینے میں عطیات جمع کرنے کا کی کارکردگی پر حاضرین کی حوصلہ افزائی کی۔ (رپورٹ: مبارک علی عطاری رکنِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

21 اپریل 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ امامت کورس کے تحت ایک اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی کے معلمین اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ نے گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کی رہنمائی کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی و عروج کے لئے چند اہم نکات بیان کئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

نئے تعلیمی سال کی بریفنگ:

معلمین کو نئے تعلیمی سال کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ انہیں بتایا گیا کہ نئے سال کے دوران تعلیمی نظام کو کس طرح مزید بہتر اور مؤثر بنانا ہے تاکہ طلبہ کو بہترین تربیت مل سکے۔

اجارہ مجلس کی پالیسیز:

نگرانِ شعبہ نے اجارہ ڈیپارٹمنٹ کے متعلق ضروری پالیسیز اور قواعد و ضوابط پر روشنی ڈالی تاکہ تمام انتظامی معاملات طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کئے جا سکیں۔

شعبے کی خود کفالت:

شعبہ امامت کورس کو مالی طور پر مستحکم اور خود کفیل بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس مقصد کے لئے تمام معلمین کو مخصوص اہداف (Targets) بھی دیئے گئے تاکہ شعبے کے اخراجات و دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں آسانی ہو۔

حوصلہ افزائی اور تحائف:

رمضان المبارک میں عطیات (Donations) کی مہم اور دیگر دینی کاموں میں جن اسلامی بھائیوں کی کارکردگی نمایاں رہی، اُن کی محنت کو سراہا گیا اور حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف پیش کئے گئے۔

مدنی مشورے کا اختتام دعائے خیر پر ہوا اور تمام معلمین نے نئے تعلیمی سال کے اہداف کو جوش و جذبے کے ساتھ پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد شہزاد عطاری ، معلم شعبہ امامت کورس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (DMIU) نے تعلیمی سال اسپرنگ 2026 کے لئے اپنے چار سالہ ڈگری پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پروگرام کی تفصیلات:

ڈگری کا نام: بی ایس اسلامک اسٹڈیز (B.S Islamic Studies)

دورانیہ:04سالہ پروگرام

اہلیت کا معیار (Eligibility Criteria) :

داخلہ لینے کے خواہشمند ااسٹوڈنٹس کے لیے درج ذیل شرائط کا ہونا ضروری ہے:

تعلیمی قابلیت: انٹرمیڈیٹ / ایف اے (FA) یا اس کے مساوی تعلیم۔

کم از کم نمبر: تعلیمی ریکارڈ میں کم از کم 45 فیصد نمبر ہونا لازمی ہیں۔

عمر کی حد: زیادہ سے زیادہ عمر 22 سال (تاہم، عمر میں رعایت کی سہولت بھی دستیاب ہے)۔

اضافی سہولیات:

یونیورسٹی کی جانب سے مستحق اور ہونہار طلبہ کے لئے اسکالرشپس (Scholarships) بھی دستیاب ہیں۔

رابطہ اور رجسٹریشن:

داخلے کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ خواہشمند حضرات درج ذیل ذرائع سے رابطہ کر سکتے ہیں:

WhatsApp نمبر: 03017575053

Website: dmiu.edu.pk/admission-dmiu


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ ”رابطہ برائے تاجران“کے زیرِ اہتمام ایک دن کا ”فیضانِ نماز کورس“کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء کو نماز کے احکامات سکھائے۔

اس کورس میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے نگرانِ مجلس فہیم عطاری مدنی، دیگر ذمہ داران اور تاجر برادری نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان مشاورت نے کورس کے دوران نہایت سہل انداز میں درج ذیل موضوعات پر روشنی ڈالی:

٭نماز کے فرائض و واجبات کی درست ادائیگی ٭نماز کے مستحبات اور مکروہات کی پہچان ٭ نماز کا عملی اور درست طریقہ

کورس کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تجارت کے ساتھ ساتھ دینی احکامات سیکھنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے تاجروں کو دعوتِ اسلامی کے 80 سے زائد شعبہ جات میں ہونے والے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور اپنے مال و وقت کے ذریعے دین کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔

پروگرام کے آخر میں نگرانِ پاکستان نے دعا فرمائی اور کورس میں شریک اسلامی بھائیوں سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی۔ تاجر برادری نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے عزم کیا کہ وہ اپنی زندگیوں کو سنتوں کے مطابق ڈھالنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔


22 اپریل 2026 کو لاہور، پنجاب میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوت اسلامی کے تحت ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور ڈویژن کے برانچ ناظمین، شفٹ ناظمین، ڈویژن تعلیمی ذمہ دار اور ٹرینرز نے شرکت کی۔

تفصیلی معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ مولانا یاسر رضا عطاری مدنی نے شرکا کی رہنمائی کی نیز حاضرین کی ذہن سازی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کاموں کو بروقت اور احسن انداز میں انجام دیں تاکہ دینی خدمات کو بہتر انداز میں انجام دیا جا سکے۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے ماتحت اسلامی بھائیوں کو بھی دینی کاموں میں شامل کرنے کا ذہن پیدا کریں تاکہ دینی کاموں کی کارکردگی مزید بہتر بن سکے۔

آخر میں رکنِ شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی نے ادارے میں ایڈمیشن کے حوالے سے چند اہم نکات بیان کئے جبکہ پاکستان سطح کے ہوم کلاسز نگران مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے بھی حاضرین کی رہنمائی کی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کا جائزہ لینے اور اُن میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 12اپریل 2026ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں مختلف شہروں سے میٹروپولیٹن نگران اور  ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری، حاجی مولانا عمر عطاری مدنی، مولاناحافظ عبد الرؤف عطاری مدنی ( بہاولپور سٹی)، سادات عطاری (ملتان سٹی)، محمد عادل عطاری (سرگودھاسٹی)، مظہر عطاری مدنی (فیصل آباد سٹی)، محمد یعقوب عطاری (گوجر انوالہ سنی)، حاجی فاروق عطاری (سیالکوٹ سٹی)، عمر عطاری مدنی (گجرات سٹی) اور حاجی حماد عطاری (راولپنڈی سٹی) موجوود تھے۔

مدنی مشورے کے اہم پوائنٹس میں مختلف دینی کاموں (جیسے اصلاحِ اعمال، قافلہ، مدرسۃ المدینہ بالغان، مدنی کورسز) کی دسمبر 2025ء تا فروری 2026ء تک کی اوسطاً کارکردگی، موجودہ تقرری، رمضان عطیات، اعتکاف کارکردگی اور ماہانہ خود کفالت شامل تھے۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں تاجران کے لئے ”فیضانِ نماز کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ شعبہ مولانا فہیم عطاری مدنی، دیگر ذمہ داران اور تاجران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس کورس کے دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تاجران کو نماز کے فرائض و واجبات، مستحبات و مکروہات بتائےاور نماز کا عملی طریقہ سکھایا۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے تاجران کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا ۔ کورس کے آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور کورس میں آنے والے تاجران سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ  ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، نگرانِ شعبہ ، صوبائی ذمہ داران اور ڈویژن ذمہ داران پنجاب نے شرکت کی۔

مدنی مشوے کی ابتدا میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور موجودہ تقرریوں سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے دینی کاموں میں درپیش مسائل کے حل کے لئے ذمہ داران کی رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)