صوبہ سندھ کی خواتین میں دعوتِ اسلامی کے تحت
ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے 19 اپریل 2024ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں مختلف
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع
پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں درپیش مسائل پر گفتگو کی اور اُن کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں جبکہ
سندھ میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کو بڑھانے پر تبادلۂ خیال
کیا۔
7مئی2024ء
بروز منگل فیصل آبادسٹی کے اقبال ٹاؤن کے علاقے کریم ٹاؤن جامع مسجد فیضان جمال
مصطفیٰ میں امام صاحبان کا ٹریننگ سیشن ہوا
جس میں نگران فیصل آباد سٹی مشاورت اور نگران اقبال ٹاؤن مشاورت سمیت مختلف
ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے امام صاحبان کی دعوت اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں عملی طور حصہ لینے کے حوالے سے تربیت فرمائی جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع
ومدنی مذاکرہ،کانٹینٹ:شعیب احمدعطاری)
7مئی2024ء بروز منگل فیصل آباد ڈویژن
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ڈسٹرکٹ مشاورت، فیصل آباد، جھنگ ڈسٹرکٹ، چنیوٹ
ڈسٹرکٹ،ٹوبہ ڈسٹرکٹ اور فیصل آباد سٹی نگران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
نگران
ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے ذمہ داران کی مختلف امور پر تربیت کی اور عشر جمع کرنےکے متعلق ترغیب دلاتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے جبکہ 12دینی کاموں پر عملی طور پر عمل کرنے کا ذہن دیاجس
پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع
ومدنی مذاکرہ،کانٹینٹ:شعیب احمدعطاری)
صوبائی
ذمہ دار قاری محمد امین عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد رمضان عطاری نے 8مئی2024ء
بروز بدھ تحصیل چشتیاں مہار شریف میں
شعبہ عشر کے تحت زمینداروں سے ملاقات کی
اور سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں
عشر دینے کے فضائل اور نا دینے کے نقصانات کے متعلق گفتگو کی ۔
اس
دوران ذمہ داران نے زمینداروں کو دعوت
اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعےدنیا بھر میں ہونے والی دینی خدمات سے آگاہ کیا
اور دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:محمد
رمضان عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار بہاولنگر،کانٹینٹ:شعیب احمدعطاری)
تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں ہونے
والے سفرِ شیڈول کے متعلق مدنی مشورہ
19 اپریل 2024ء کو فارایسٹ ریجن کے ممالک
تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں
ہونے والے سفرِ شیڈول کے متعلق آن لائن
مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اس مدنی مشورے شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سفر کے شیڈول کی پلاننگ
اور تجاویز پر کلام کیا جس پر تمام شرکا نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
کراچی کے علاقے سولجر بازار میں عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 اپریل 2024ء کو سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنیں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حلقے
کے دوران ”احساسِ ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کیا جبکہ دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے مختلف شعبہ موضوعات پر حاضرین کی تربیت کی اور دینی کاموں میں حصہ لینے
کا ذہن دیا۔
18 اپریل 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام ایک ذمہ دار اسلامی بہن کی صاحبزادی کی شادی کےموقع پر سولجربازار کراچی میں
محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے
ہوا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اسلام میں پورے پورے
داخل ہو جاؤ“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو گناہوں سے بچنے نیز اللہ پاک کو راضی کرنے کی ترغیب دلائی۔
دورانِ بیان نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے شادی
میں ہونے والی رسومات سمیت دیگر اہم نکات پر شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی
کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
18 اپریل 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی
سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔
تھائی لینڈ کی ریجن نگران اور بنکاک کی ملک
نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تنظیمی اسٹرکچر کے تحت بیرونِ
ممالک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں
کے سلسلے میں 18 اپریل 2024ء کو تھائی لینڈ کی ریجن نگران اور بنکاک کی ملک نگران
اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کی
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران کے شیڈول میں کیا کیا دینی کام ہونے چاہیئے اس پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شیڈول کے تنظیمی فوائد کے متعلق اسلامی بہنوں کی
ذہن سازی کی اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
کراچی میں قائم فیضانِ صحابیات گلشن میں رہائشی
کورس کے دوران سیشن کا انعقاد
خیرخواہی امت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت 28 اپریل 2024ء کو کراچی میں قائم فیضانِ صحابیات گلشن میں ہونے
والے 3 دن کے رہائشی کورس میں ایک سیشن
منعقد ہوا۔
اس سیشن میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ذمہ دار کی
خصوصیات“ کے موضوع پر بیان کیا کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی دینی، اخلاقی
اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔
ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاؤن کی ذمہ دار اسلامی بہن
کی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں محفلِ نعت
دعوتِ اسلامی کے تحت 27 اپریل 2024ء کو ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاؤن سٹی سطح کی شعبہ کفن دفن و شعبہ اسپیشل پرسنز ذمہ دار کی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں
خصوصی طور پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کی شرکت ہوئی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم
سے ہوا جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بیان
کیا جس میں انہوں نے شادی میں ہونے والی غیر ضروری رسومات، سنتِ نکاح اور شادی کے
حوالے سے چند شرعی مسائل بتائے ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شرکا اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماعات سمیت دیگر دینی کاموں میں شرکت کرنے
کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اجتماعات اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں
شرکت کرنے کی نیتیں کیں نیز نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہنوں کے درمیان تنظیمی ذمہ داریاں بھی تقسیم کیں۔
اس موقع پر ایک اسلامی بہن نے اپنی رہائش گاہ پر
ہاتھوں ہاتھ سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کے لئے نیت پیش کی جس میں ایک گھنٹہ مدرسۃ
المدینہ بالغات پڑھایا جائے گا۔
دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت 27
اپریل 2024ء کو نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نے ذمہ داران کے ہمراہ کراچی میں
قائم جامعۃ المدینہ گرلز شمع مدینہ کا وزٹ کیااور وہاں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
دورانِ حلقہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے طالبات اور اسٹاف کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طالبات کو ”8 دینی
کام کورس“، ”فیضانِ نماز کورس“ اور ”اصلاحِ اعمال کورس“ کرنے کا
ذہن دیا ۔