امیر اہل سنت کے بھتیجے حاجی ادریس برکاتی کا انتقال،
امیر اہلِ سنّت نے نمازِ جنازہ پڑھائی
تفصیلات کے مطابق امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا
الیاس قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے بھتیجے حاجی محمد ادریس برکاتی کا
قضائے الہٰی سے گزشتہ رات (27 مئی 2024ء کو)انتقال ہوگیا۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ مرحوم ادریس برکاتی
امیر اہل سنت کے بڑے بھائی عبدالغنی( واڈی والا)
کے بیٹے تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ جامع مسجد اسماعیل گیگا
جمشید روڈ میں رات ساڑھے گیارہ بجے ادا کی
گئی ۔ نمازِ جنازہ امیر اہل سنت مولانا الیاس قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے پڑھائی
۔
نمازِ جنازہ میں جانشینِ امیر اہل سنت مولانا
حاجی عبید عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، نگران پاکستان حاجی شاہد عطاری ، حاجی امین
عطاری سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور
بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کی ٹیم کے اراکین حاجی محمد ادریس برکاتی کے دونوں بیٹوں مولانا یاسر برکاتی اور محمد حسن
برکاتی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی حتمی بخشش
و مغفرت فرمائے، اُ ن کے درجات کو بلندی عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنصلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم