عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج بروز جمعرات مؤرخہ 23 مئی 2024ء  بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے مدنی چینل پر براہِ راست ہونے والے اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، فیض مدینہ مسجد کریلا اسٹاپ نارتھ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، جامع مسجد فیضان جیلان بلاک 8 کلفٹن کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور بہزاد لکھنوی مسجد سخی حسن چورنگی نارتھ ناظم آباد میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


امت مسلمہ کے پریشان حال  لوگوں کی خیرخواہی کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت17،16،15 مئی 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ اللہ یار میں 3 دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں نصیرآباد ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

دورانِ کورس شعبے کے ذمہ دار محمد عدنان عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس کی چند احتیاطیں بیان کیں۔

شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محمد عدنان عطاری نے شرکا کو نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شریک ہونے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


امت مسلمہ کے پریشان حال  لوگوں کی خیرخواہی کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت13،12،11 مئی 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مانسہرہ میں 3 دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں مانسہرہ ڈسٹرکٹ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

دورانِ کورس شعبے کے صوبائی ذمہ دار طارق محمود عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس کی چند احتیاطیں بیان کیں۔

شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے طارق محمود عطاری نے شرکا کو نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شریک ہونے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


امت مسلمہ کے پریشان حال  لوگوں کی خیرخواہی کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 16،15،14 مئی 2024ء کو لاڑکانہ میں 3 دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں لاڑکانہ ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

دورانِ کورس شعبے کے صوبائی ذمہ دار امان اللہ عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس کی چند احتیاطیں بیان کیں۔

شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امان اللہ عطاری نے شرکا کو نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شریک ہونے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ ہفتہ وار اجتماع  اور شعبہ مدنی مذاکرہ دعوت اسلامی کے تحت 16 مئی 2024ء بروز جمعرات جامع مسجد رحمت اللہ شہابی ڈالووالی تحصیل سیالکوٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے شعبہ ہفتہ وار اجتماع ذمہ دار محمد عرفان رضا عطاری نے ہفتہ وار اجتماع کو مضبوط کرنے، شرکاکی تعداد بڑھانے اور انتظامات کو بہتر کرنے کے متعلق گفتگو کی ۔


16 مئی 2024ء بروز جمعرات ملتان سٹی شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی   کا ملتان کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سٹی نگران محمد راشد عطاری، صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری اور ملتان ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد شفیق عطاری مدنی نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیے جبکہ 12 دینی کام کرنے اور اپنے تمام اداروں میں نیو بکس لگانے کے اہداف طے کئے آخر میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد جعفر علی عطاری نے اہم امور پر تربیت کی جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: حا فظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے تحت 12 مئی 2024ء بروز اتوار پاہڑیانوالی، ضلع منڈی بہاؤالدین کے مدنی مرکز فیضان مدینہ ھیگروالا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ ، تحصیل اور سب تحصیل قافلہ ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

نگرانِ ڈویژن گجرات حاجی اقبال عطاری اور ڈویژن گجرات کے شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے حاضرین کے درمیان مدنی قافلوں کو مضبوط کرنے، ذمہ داران کو مضبوط کرنے ، محرم الحرام میں مدنی قافلوں کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی روانگی جیسے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے جون 2024ء کے پہلے جمعہ سے شروع ہونے والے 3 دن کے امیر قافلہ کورس کے متعلق کلام کیا ۔(رپورٹ: محمد عتیق عطاری ڈویژن سوشل میڈیا ذمہ دار،کانٹینٹ:شعیب احمدعطاری)


کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں قائم اہلسنت وجماعت کی عظیم دینی درسگاہ دارلعلوم حنفیہ غوثیہ کے مہتمم وبانی ممتاز عالم دین شیخ عبد القیوم محمودنقشبندی صاحب کی بڑی بیٹی کا رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا جن کی نماز جنازہ مورخہ 18مئی2024ءکو کراچی میں قائم دارلعلوم حنفیہ غوثیہ کے ساتھ متصل گراؤنڈ میں عبد القیوم محمودنقشبندی صاحب کی امامت میں ادا کی گئی جس میں علمائے کرام)دارالعلوم امجدیہ کے مہتمم مولانا ریحان رضا امجدی صاحب،دارالعلوم قمر الاسلام سلیمانیہ سے پیر سید عظمت علی شاہ صاحب،دارالعلوم نضرہ الاسلام کے مفتی الیاس رضوی صاحب،دارالعلوم ابی بکر صدیق کے مولانا اشرف گورمانی صاحب) اور اہل علاقہ سمیت دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے بھی شرکت کی۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے لواحقین کو اس صدمہ پر صبر کرکے اجر کمانے کا ذہن دیااور اہل خانہ کو بھی صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔( محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


14 مئی 2024ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات دعوتِ اسلامی کے تحت کینیڈا میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ملک مشاورت سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر کینیڈا ریجن کی نگران اسلامی بہن نے مقامی مدرسۃ المدینہ بالغات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی تعداد اور ان میں پڑھانے والی مدرسات کی تعداد بڑھانے کےاہداف دیئے۔

اس کے علاوہ مدرسات اسلامی بہنوں کے مزید ٹیسٹ دلوانے پر کلام کیا گیا جبکہ ریجن نگران نے ،مدرسۃ المدینہ بالغات کے دینی کاموں کو مزید مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت ملک و بیرون ملک میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جن میں سے ایک شعبہ کفن دفن بھی ہے۔

اپریل 2024ء کی کارکردگی کے مطابق شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت بیرونِ ملک میں 23 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشن ہوئے جس میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 461 تھی ۔

اسی طرح پاکستان میں 852 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشن ہوئے جس میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 90 ہزار 70 تھی اور 1 ہزار 138 غسل میت ہوئے نیز 9 ہزار 482 تقسیم رسائل ہوئے ۔

12 مئی 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان صحابیات  پنڈرہ میں راولپنڈی ڈویژن مشاورت کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے کی ابتدا میں”درس“ کے موضوع پر بیان کیا اور عالمی مجلس مشاورت و انٹرنیشنل افیئرز کے مدنی مشورہ میں طے ہونے والے مدنی پھولوں کے بارے میں کلام کیا۔

دورانِ کلام نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی پر نگران و شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے 01 جون 2024ء سے مُلک بھر میں یوسی سطح پر مدنی قاعدہ کورس زیادہ سے زیادہ کروانے کی ترغیب دلائی ۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی کاموں سمیت مختلف شعبہ جات کے اہداف کا جائزہ لیا اور اہداف کو بروقت مکمل کرنے پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی ۔

صوبہ پنجاب، پاکستان کے شہر  فیصل آباد میں نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت جاری لرننگ سیشن میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کی بذریعہ انٹرنیٹ شرکت ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سیشن شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے ”ذمہ داران کی تربیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔