23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
امت مسلمہ کے پریشان حال لوگوں کی خیرخواہی کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت17،16،15 مئی 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ اللہ یار میں 3
دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں نصیرآباد ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ
رسول نے شرکت کی ۔
دورانِ کورس شعبے کے ذمہ دار محمد عدنان عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر
اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتاتے
ہوئے اس کی چند احتیاطیں بیان کیں۔
شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محمد عدنان عطاری نے شرکا کو نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شریک ہونے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:شعیب
احمد عطاری)