11 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
امت مسلمہ کے پریشان حال لوگوں کی خیرخواہی کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 16،15،14 مئی 2024ء کو لاڑکانہ میں 3 دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں لاڑکانہ ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے
عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
دورانِ کورس شعبے کے صوبائی ذمہ دار امان اللہ عطاری نے تعویذات لکھنے کے
حوالے سے مختلف امور پر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ
کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس کی چند احتیاطیں بیان کیں۔
شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امان اللہ عطاری
نے شرکا کو نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
عملی طور پر شریک ہونے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)