18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
امت مسلمہ کے پریشان حال لوگوں کی خیرخواہی کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت13،12،11 مئی 2024ء
کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مانسہرہ میں 3
دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں مانسہرہ ڈسٹرکٹ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق
رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
دورانِ کورس شعبے کے صوبائی ذمہ دار طارق محمود عطاری نے تعویذات لکھنے کے
حوالے سے مختلف امور پر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ
کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس کی چند احتیاطیں بیان کیں۔
شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے طارق محمود عطاری
نے شرکا کو نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
عملی طور پر شریک ہونے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)