کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں قائم اہلسنت وجماعت کی عظیم دینی درسگاہ دارلعلوم حنفیہ غوثیہ کے مہتمم وبانی ممتاز عالم دین شیخ عبد القیوم محمودنقشبندی صاحب کی بڑی بیٹی کا رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا جن کی نماز جنازہ مورخہ 18مئی2024ءکو کراچی میں قائم دارلعلوم حنفیہ غوثیہ کے ساتھ متصل گراؤنڈ میں عبد القیوم محمودنقشبندی صاحب کی امامت میں ادا کی گئی جس میں علمائے کرام)دارالعلوم امجدیہ کے مہتمم مولانا ریحان رضا امجدی صاحب،دارالعلوم قمر الاسلام سلیمانیہ سے پیر سید عظمت علی شاہ صاحب،دارالعلوم نضرہ الاسلام کے مفتی الیاس رضوی صاحب،دارالعلوم ابی بکر صدیق کے مولانا اشرف گورمانی صاحب) اور اہل علاقہ سمیت دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے بھی شرکت کی۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے لواحقین کو اس صدمہ پر صبر کرکے اجر کمانے کا ذہن دیااور اہل خانہ کو بھی صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔( محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)