18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
قراٰن و حدیث کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 22 مئی 2024ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز اسلام آباد برانچ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ مدنی کے مدرسین شریک ہوئے۔
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام
کرتے ہوئے صوبائی ذمہ مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے انتظامی معاملات کے حوالے سے
مدرسین کی ذہن سازی کی اور انہیں مثبت سوچ و انداز رکھنے کا ذہن دیا۔
آخر میں حاضرین کی جانب سے سوالات کئے گئے جس کے
صوبائی ذمہ دار نے جوابات دیئے جبکہ رکنِ شعبہ مولانا ضمیر عطاری مدنی نے مدرسین کی مختلف امور پر
تربیت کی جس پر مدرسین نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)