کراچی بھر کے ذمہ داران کا دو روزہ اجتماع
فیضانِ مدینہ کراچی میں یکم جون سے شروع ہوگا
دعوتِ اسلامی عالمی سطح پر دینِ اسلامی کی
تعلیمات کو عام کرنے، لوگوں کو دینِ متین کی خدمت کرنے کا درس دینے اور انہیں پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم
کی سنتوں پر عمل کرنے کا ذہن دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔
دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیوٹیز کا
جائزہ لینے اور اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرنے کے
لئے مورخہ 1 تا 2 جون 2024ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں” ذمہ داران کا دو دن کا سنتوں بھرا اجتماع“ ہونے جارہا ہےجس میں کراچی سٹی کے نگران و
ذمہ داران، تمام شعبہ جات بالخصوص شعبہ جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے اساتذہ
اور ناظمین شرکت کریں گے۔
1 جون 2024ء بروز ہفتہ بعد نمازِ عشا ہفتہ وار
مدنی مذاکرے سے اس اجتماعِ پاک کا آغاز کیا جائے گا جس میں امیرِ اہلِ سنت، بانیِ
دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقانِ
رسول کے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔مدنی مذاکرے کے بعد خلیفۂ امیرِ
اہلِ سنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی ملاقات فرمائیں گےاور اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازیں گےجبکہ خصوصی
مدنی مذاکرے کا بھی سلسلہ ہوگا جس میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
اور جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مدظلہ
العالی مختلف امور پر اسلامی
بھائیوں کی تربیت فرمائیں گے۔
2 جون 2024ء کو بعد نمازِ ظہر تا نمازِ عصرمرکزی
مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری جبکہ بعد نمازِ عصر تا نمازِ مغرب مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی
عبد الحبیب عطاری اسلامی بھائیوں کے درمیان مختلف موضوعات پرسنتوں بھرا بیان کریں
گے ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)