دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 11 مئی 2024ء کو پاکستان مشاورت  اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا ۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”درس“ کے موضوع پر بیان کیا اور عالمی مجلس مشاورت و انٹرنیشنل افیئرز کے مدنی مشورے میں طے ہونے والے مدنی پھولوں کے بارے میں کلام کیا۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی پر نگران و شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے 01 جون 2024ء سے مُلک بھر میں یوسی سطح پر مدنی قاعدہ کورس زیادہ سے زیادہ کروانے کی ترغیب دلائی ۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سافٹ ویئر میں درپیش مسائل کو دور کرنے کا ذہن دیا اور 8 دینی کاموں سمیت مختلف شعبہ جات کے اہداف کا جائزہ لیا نیز اہداف کو بروقت مکمل کرنے پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی ۔