دعوتِ اسلامی کی جانب سے مراکش میں 1000یتیم بچوں
میں کھانے پینے کے سامان،کھلونے اور کپڑوں کی تقسیم کا سلسلہ
تفصیلات کے مطابق FGRF دعوتِ اسلامی کی جانب سے مراکش میں 1000 یتیم بچوں میں کھانے
پینے کے سامان،کھلونے اور کپڑوں کی تقسیم کا سلسلہ ہوا۔ اس سلسلے میں ایف جی آر ایف یوکے کے نگران سید فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران مراکش پہنچے اور تقریباً ایک ہزار یتیم بچوں کے لئے کھانے پینے کے سامان،کھلونے اور کپڑوں کی خریداری
کی اوربچوں کے پاس جاکر تقسیم کیا۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کھلونوں اور دیگر
سامان کی وصولی پر نہایت خوش ہیں اور ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کے مشکور نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ 8ستمبر 2023ء جمعہ کی رات مراکش (Morocco) میں آنے والے زلزلے نے قیامت صغریٰ کا ماحول برپا کردیا تھا۔زلزلہ
کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی تھی،اس شدت کے زلزلے سے 2 ہزار سے زائد لوگ اپنے خالق حقیقی سے
جاملے تھے، 3 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں سے محروم جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے
تھے۔
اُس وقت سے اب تک دعوتِ اسلامی کی جانب سےزلزے کے
سبب یتیم ہونے والے بچوں کی کفالت اور
دیکھ بھال کے لئے اقدامات جاری ہیں اور وقتاً فوقتاً ایف جی آر ایف یوکے کے ذمہ
داران وہاں پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیتے اور نادار و مستحق خاندانوں میں راشن
بیگز، کھانا اور بچوں میں دودھ، کپڑے اور
دیگر اشیائے ضرورتِ زندگی تقسیم کرتے ہیں ۔