14 جون 2023ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ جامعۃ المدینہ کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، شعبہ جامعۃ المدینہ کے ذمہ داران سمیت اساتذۂ کرام نے شرکت کی جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں کئی مقامات پر  اساتذۂ کرام اور معلمات بذریعہ آڈیو /ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو معاشرے کی تباہی کا سبب بننی والی بےحیائی اور فحاشی سے متعلق توجہ دلاتے ہوئے ان سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کا ذہن دیا۔نگران شوریٰ نے اساتذۂ کرام اور طلبہ کو اس کی روک تھام میں اپنا کردار اداکرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں نگران شوریٰ نے اچھی کارکردگی پر اساتذۂ کرام کو سرٹیفکیٹ بھی دیا۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کراچی سٹی مشاورت کے  اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، حاجی فضیل رضا عطاری، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور یوسی سطح کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران شوریٰ مولاناحاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے نیک اعمال کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ نیک اعمال آخرت کے ساتھ دنیا میں بھی کام آئیں گے۔ وقت کی قدر سے متعلق بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے فرمایا کہ جو وقت آکر گزر چکا وہ اب کسی صورت واپس نہیں آئے گا لہذا وقت کی قدر کرتے ہوئے ذکر و اذکار اور نیک اعمال کو اپنی زندگی کا معمول بنائیں۔

بچوں کی تربیت کے حوالے سے نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ قابل رشک ہیں وہ والدین جن کابیٹا حافظ بھی ہو عالم بھی ہو اور مفتی بھی ہو، لہذا اپنے بچوں کو نمازکی تلقین کریں اور خود بھی قرآن سیکھ کر دوسروں کو بھی اس کی تعلیم دیں۔ اس کے علاوہ نگران شوریٰ نے ذمہ داران کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت ہونے والے مختلف دینی کورسز کرنے کی ترغیب دلائی ۔


بانیٔ دعوتِ اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب پر سمندری طوفان سے بچنے اور رب عَزَّوَجَلَّ سے اپنی گناہوں کی معافی مانگنے کے لئے 16 جون 2023ءبروز جمعہ ”یومِ دعا“ منایا گیا۔

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی، لاہور اور ملتان سمیت ملک کے دیگر شہروں میں قائم مدنی مراکز فیضانِ مدینہ اور مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے بعد صلوٰۃُ التوبہ کے نوافل ادا کئے گئے۔اس کے بعد سمندری طوفان سے حفاظت کے لئے اجتماعی طور پر خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 جون 2023ء کو سیکٹر 11/Bنارتھ کراچی کی جامع مسجد فیضان مصطفٰے میں تقسیم اسناد و انعامات کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کے سرپرست، اہل علاقہ، مذہبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کرنے کا ذہن دیا۔دورانِ اجتماع بچوں میں ذہنی آزمائش کا سلسلہ بھی ہوا جس میں بچوں کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوئے اور کامیاب ہونے والی ٹیم کو تحائف دیئے گئے۔

آخر میں مدرسۃ المدینہ کے مدرسین، مختلف شخصیات اور نگران مجلس پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری کے ہاتھوں مدرسۃ المدینہ سے ناظرہ قرآنِ پاک اور 15 دن کا ”حسنِ قرأت کورس“ مکمل کرنے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں اور انعامات دیئے گئے۔


بزرگوں کے ملفوظات سے فیض پانے کے لئے خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اس ہفتے 16 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت کے 150 ارشادات“ پڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے خلیفہ امیر اہلسنت

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت کے 150 ارشادت“ پڑھ یا سن لے اُسے امیر اہلسنت کے صدقےنیکی کی راہ پر چلا اور دین و دنیا کی خوب برکتیں عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


کشمیر پونچھ ڈویژن ضلع باغ میں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جامعہ طیبہ باغ جمیعت علما و مشائخ کشمیر کے صدر مولانا امتیاز احمد صدیقی صاحب، مولانا اعجاز چشتی  صاحب اور مولانا سیّد منتظر شاہ گیلانی سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے علمائے کرام کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بتائیں اور مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔

علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے حکمت بھرے انداز کی تعریف کرتے ہوئے دینی و فلاحی کاموں میں مزید ترقی کے لئے دعائے خیر کی۔آخر میں نگرانِ شعبہ نے علمائے کرام کو تحائف پیش کئے۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی کے ہمراہ صوبائی ذمہ مولانا خالد عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ باغ ذمہ دار مولانا وسیم عطاری مدنی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت  حیدرآباد ڈویژن میں تعلیمی ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن حیدرآباد ڈویژن کے اساتذہ سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس ٹریننگ سیشن میں معاون رکنِ مجلس تعلیمی امورمولانا سیّد انس علی عطاری اور ڈویژن ذمہ مولانا عابد حسین عطاری نے اساتذہ کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں جدید تقاضوں کے مطابق تدریس کرنے کے مختلف انداز بتائے اور اساتذہ کے تعلیمی نظام کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

15جون 2023ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے بہاولپور برانچ کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ و برانچ ناظمین آن لائن شریک ہوئے۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں شعبے کے ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم عطاری مدنی نے ناظمین کی تربیت کرتے ہوئے انہیں بزرگانِ دین کے احساسِ ذمہ داری اور حکمتِ عملی کو اپنانے کا ذہن دیا نیز ناظمین کو بزرگانِ دین کے نیکی کی دعوت دینے کے واقعات اور اقوال بتائے۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے اجتماعی قربانی کے بستوں (اسٹال) کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جبکہ بیرونِ ملک کے طلبہ کو ڈونیٹ قربانی کے تشہیری پوسٹرز سینڈ کرنے، اس مہم کو تیز کرنے اور دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


16 جون 2023ء بروز جمعہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ بہاولپور میں مدنی مشورہ  منعقد ہوا جس میں اسٹاف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا ۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی اخلاقی تربیت کیسے کی جائے اس حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 15 جون 2023ء بروز جمعرات شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ ملتان ڈویژن محمد سادات عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنےبالخصوص ملتان ڈویژن کی تمام مساجد میں مدرسۃالمدینہ بالغان لگانے کا ذہن دیا نیز ٹیچر ٹریننگ کورس کا انعقاد کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ ملتان ڈویژن نے اجتماعی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

نگرانِ ملتان ڈویژن کا مدنی مشورے کے دوران کہنا تھا کہ 20 جولائی 2023ء کو ملتان ڈویژن سے سفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلے کے لئے ذمہ داران کوشش کریں، ماہانہ بنیاد پر اپنے شعبے کو خودکفیل کریں، 100% یوسی ذمہ داران مقرر کریں اور انہیں مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھانے کا اہل بنائیں۔(رپورٹ: قمر عطاری کارکردگی آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 15 جون 2023ء بروز جمعرات وہاڑی کے مدنی مذاکرہ ہال میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں وہاڑی ڈسٹرکٹ کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ نگران غلام مصطفیٰ عطاری نے مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا بالخصوص وہاڑی ڈسٹرکٹ کی تینوں تحصیلوں میں مدرسۃالمدینہ بالغان لگانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈسٹرکٹ نے دعوتِ اسلامی کے تحت زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی کروانے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

مزید نگرانِ ڈسٹرکٹ کا کہنا تھا کہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے وہاڑی ڈسٹرکٹ کو خودکفیل کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن سیل لگوائے جائیں۔

مدنی مشورے کے طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق 20 جولائی 2023ء کو وہاڑی ڈسٹرکٹ سےدعوتِ اسلامی کے تحت ایک ماہ کا مدنی قافلہ راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوگا۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لاہور، پنجاب کے علاقے سوڈیوال کی جامع مسجد حنفیہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 15 جون 2023ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”بیت اللہ کے فضائل کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

علاوہ ازیں ہفتہ وار اجتماع کے درودِ پاک پڑھے گئے اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ذکر و دعا کروائی۔بعدِ اجتماع شرکا اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)