گجرانوالہ ڈویژن، پنجاب میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 16 مئی 2025ء کو  ڈسٹرکٹ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس کا مقصد دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کا جائزہ لینا تھا۔

اس میٹنگ میں صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے درج ذیل اہم موضوعات پر کلام کیا۔

موضوعات:٭ شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ٭شعبہ روحانی علاج بستہ للبنات٭شعبہ فیضانِ صحابیات۔

ان موضوعات کا مقصد میٹنگ میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں کے بارے میں آگاہی دینا اور ان پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دینا تھا ۔(رپورٹ:محمد علی شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


20 مئی 2025ء کو دعوتِ اسلامی یوکے کے زیر اہتمام برمنگھم  یوکے میں قائم اسلامک سینٹر میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں یوکے میں قائم تمام جامعات المدینہ بوائز کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

تربیتی نشست میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کی فکری، دینی، اور عملی تربیت کے حوالے سےرہنمائی کی۔ مفتی صاحب نے طالب علم کا انداز، طرزِ زندگی کیا ہونی چاہیئے، کردار سازی، نظم و ضبط اور وقت کی قدر پر گفتگو کی اور اہم نکات فراہم کئے۔

نشست کے بعد ایک سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا جس میں طلبہ نے دینی، تعلیمی اور عملی زندگی سے متعلق مختلف سوالات کئے جن کے تشفی بخش جوابات دیئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 23 مئی 2025 ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ویمبلے (Wembley) لندن میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کے پروفیشنلز، نوجوان، مختلف شخصیات اور گرد و نواح کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

اجتماع میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”اصلاحِ اعمال، علمِ دین کی اہمیت اور سنتوں بھری زندگی گزارنے“ کے موضوع پر بیان کیا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں شرکا کی رہنمائی کی۔

بیان کے بعد حاضرین کو دینی اور معاشرتی مسائل پر سوالات کا موقع دیا گیا جبکہ مفتی صاحب نے حکمت و بصیرت کے ساتھ جوابات دیئےجن سے سامعین نے استفادہ کیا۔

شرکا نے اس نشست کو ”علم و عمل کا مجموعہ“ قرار دیا اور دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے اس طرح کے مزید سیشنز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام برطانیہ کے شہر ایلزبری (Aylesbury) کی فیضانِ صدیق اکبر مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان، اسٹوڈنٹس، تاجران اور مقامی شخصیات شریک ہوئیں۔

اجتماع میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے علمِ دین، نماز کی اہمیت، اصلاحِ اعمال، اور سنتوں بھرے معاشرے کے قیام پر نہایت پُراثر انداز میں روشنی ڈالی۔ مفتی صاحب نے اپنے بیان میں فرمایا کہ ”ہمیں اپنے دلوں کو قرآن و سنت کے نور سے روشن کرنا ہے، معاشرے میں امن، محبت اور خیر خواہی کو عام کرنا ہے“۔

بیان کے اختتام پر دعا ہوئی جس میں امتِ مسلمہ، برطانیہ میں بسنے والے مسلمانوں کے ایمان و عمل کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 23 مئی 2025ء کو فیضانِ جمعہHounslow London میں اسٹوڈنٹس کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبدالوہاب عطاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس نشست میں مختلف یونیورسٹیز ، کالجز اور اسکولز کے اسٹوڈنٹس شریک ہوئے۔

رکنِ شوریٰ عبد الوہاب عطاری نے نوجوانوں کو دعوتِ اسلامی کی دینی و تعلیمی خدمات سے روشناس کرایا اور موجودہ دور میں علم، کردار اور خدمتِ دین کی اہمیت پر نہایت مؤثر انداز میں روشنی ڈالی۔ رکنِ شوریٰ نے Making the Most of Student Life کے موضوع پر گفتگو کی اور سوال و جواب کا سلسلہ ہوا جس میں نوجوانوں نے دینی، معاشرتی اور تعلیمی حوالے سے رہنمائی حاصل کی۔

نشست کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے طلبہ کے لئے خصوصی دعا کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے حال ہی میں جرمنی کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے یورپ بھر سے آئے ہوئے ذمہ داران سے ملاقات کی اور مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں نگران یورپ ریجن اُسید رضا عطاری اور مختلف سطح کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

اس مشورے میں دعوتِ اسلامی کی عالمی دینی خدمات، موجودہ تنظیمی ترقیات اور یورپی ممالک میں دینی کاموں کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نگرانِ شوریٰ نے ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے مفید مشورے بھی دیئے اور مختلف امور پر رہنمائی کی ۔

ملاقات کے دوران نگرانِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے مشن ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“ کو عام کرنے پر زور دیا اور یورپ میں بسنے والے مسلمانوں تک علمِ دین پہنچانے کے لئے نئے اہداف متعین کئے۔


14 مئی 2025ء بروز بدھ کو فیصل آباد کے فیضانِ مدینہ سے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام ایک آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ کے صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مولانا انور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ میں شرکت کو یقینی بنانے پر زور دیا اور اس سلسلے میں کارکردگی کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ انہوں نے قربانی کی کھالوں کے اہداف مقرر کرنے اور روحانی علاج کے بستوں پر آنے والے افراد کو امیرِ اہلسنت سے بیعت کروانے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ ذمہ داران کو مرکزی مجلس شوریٰ کے مدنی پھولوں کا مطالعہ کرنے کی ہدایت دی جس پر ذمہ داران نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس مشورے کا مقصد شعبہ روحانی علاج کی سرگرمیوں کو بہتر بنانا، کارکردگی میں ترقی لانا اور دینی خدمات کو موثر بنانا تھا۔ مولانا انور رضا نے شعبہ کی ترقی و تنزلی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران سے کارکردگی بہتر بنانے کی درخواست کی۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری ( آفس اسسٹنٹ )،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


پنجاب کے شہر فیصل آباد میں واقع کنزالمدارس بورڈ کے تحت 20 مئی 2025ء بروز منگل کو جامعۃ المدینہ اور کنز المدارس بورڈ کے شعبہ اکیڈمک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا۔ میٹنگ میں کنٹرولر امتحانات مولانا محمد اسماعیل، شعبہ اکیڈمک ایجوکیشن کے محمد فقیر حسین اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و صدر کنز المدارس بورڈ مولانا جنید عطاری مدنی نے فرمائی۔ انہوں نے شعبہ کو دیئے گئے موجودہ کاموں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف و منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر اہم فیصلے اور منصوبہ بندی کی گئی تاکہ شعبہ کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے اور تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکے۔(رپورٹ: ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


18 مئی 2025ء کو مسجد فیضان الیاس، یوسی 3، چنیسر ٹاؤن میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اہم احکامِ قربانی کورس منعقد ہوا۔ اس کورس میں اہل محلہ، نمازی حضرات، معززین علاقہ اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھرپور شرکت کی۔

کورس کے دوران دارالافتاء اہلسنت کے مفتی سعید عطاری مدنی نے شرکا کو قربانی کے شرعی احکام سے آگاہ کیا اور ان کے مختلف سوالات کے تفصیلی جوابات فراہم کیے۔ اس موقع پر شرکاء نے اپنی دینی معلومات میں اضافہ کیا اور قربانی کی اہمیت و فضیلت کو سمجھا۔

کورس کے اختتام پر عاشقانِ رسول نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس تربیتی نشست سے حاصل ہونے والی معلومات اور رہنمائی کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کا عزم ظاہر کیا۔(رپورٹ: چنیسر ٹاؤن کے مدنی مذاکرہ و ہفتہ وار اجتماع ذمہ دار قاری محمد ناصر عطاری ،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں قرآن کریم کی تعلیم کو عام کرنے کے سلسلے میں مدرستہ المدینہ بالغان کے ذریعے بڑی عمر کے افراد کو قرآن سکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ الحمد اللہ، اس مقصد کے لیے عالمی سطح پر قرآن ٹیچنگ کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ مزید مدرسین تیار کیے جا سکیں۔

حال ہی میں جامع مسجد بلال متی تل ملتان میں جاری قرآن ٹیچنگ کورس کے اختتام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نگران شعبہ مدرستہ المدینہ بالغان قاری غلام عابد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے قرآن کریم کی تعلیم کو عام کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قرآن کریم کی تعلیم مکمل کرنے اور کورس میں کامیاب ہونے والے عاشقانِ رسول کو سرٹیفکیٹ اور تحائف بھی پیش کیے۔

اس موقع پر نگران شعبہ نے قرآنِ کریم کو سیکھنے، سمجھنے اور اس کی تعلیم کو عام کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے مدرستہ المدینہ بالغان پڑھانے کے لئے شرکا کے درمیان ذمہ داریاں سونپیں اور شعبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو قرآن کی خدمت کے لیے مستقل محنت کرنے کی تلقین کی ۔( کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


22 مئی 2025ء کو میر پور کشمیر میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں (دعوتِ اسلامی) کا ایک اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں صوبائی ذمہ دار شعبہ معاونت اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ غلام الیاس عطاری نے مشورے کے دوران گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے آغاز، فیضان صحابیات کے لیے بھرپور کوششیں اور نئی جگہ کا قیام، ہفتہ وار اجتماعات کو بڑھانے، نیو فیضان صحابیات کے قیام، گلی گلی مدرستہ المدینہ اور مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد میں اضافے اور اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم نکات بیان کیے۔ انہوں نے شعبہ معاونت میں ترقی کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا اور ذمہ داران کو اپنے فرائض کی انجام دہی کی ترغیب دی۔

اس مدنی مشورہ کا مقصد شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنوں کو فعال بنانے اور دینی خدمات کو مزید موثر بنانے کے لیے رہنمائی فراہم کرنا تھا۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ دار شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کشمیر محمد اسلم عطاری،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر دعوتِ اسلامی نے اپنے پیغام کے ذریعے مسلمانوں کو قربانی کی فضیلت اور اس کے ثواب سے آگاہ کیا ہے۔ اس سال بھی دعوتِ اسلامی کے تحت قربانی کا حصہ بک کروانے اور اس کا گوشت مستحق افراد میں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

قربانی کا گوشت مستحقین تقسیم کیا جائے گا۔ یہ عمل نہ صرف عید کی خوشیوں میں اضافہ کرے گا بلکہ دوسروں کے لیے بھی خوشیوں کا سبب بنے گا۔

عید کے اس مقدس موقع پر دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر جا کر اپنی قربانی کا حصہ بک کروائیں اور دوسروں کے لیے خوشیاں بانٹیں۔

دعوتِ اسلامی کا یہ اقدام ہر مسلمان کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اس مقدس فریضہ کو احسن طریقے سے انجام دے کر اپنی روحانی اور معاشرتی ذمہ داری نبھائے۔

مزید معلومات اور حصہ بک کروانے کے لیے ویب سائٹ وزٹ کریں اور عید کی خوشیوں میں حصہ دار بنیں۔

www.dawateislami.net