18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے
تحت15مئی2024ءبروزبدھ گلشن اقبال دارالمدینہ ہیڈ آفس میں کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس
میں دارلمدینہ کے مختلف آفس کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اس کورس میں ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے
شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ پڑھنے
کا طریقہ سکھایا۔اس کے علاوہ ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں
کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں چند ضروری
مسائل سکھائے جبکہ حاضرین کو مسلم فیونرل اپلیکیشن کا تعارف کروایا اور ڈاؤن لوڈ کروائی۔ (رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری )