نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اوردینِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے۔قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ نماز انسان کو  بےحیائی اور بُری باتوں روکتی ہے۔قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔

نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کے لئے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ پاک کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کُتُب تالیف کی ہیں ۔ اس موضوع پر بانی دعوتِ اسلامی امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی لکھی ہوئی کتاب ”فیضانِ نماز“ بھی ایک شاندار کتاب ہے جس میں نمازوں کے فضائل و مسائل نہایت آسان انداز میں عوام الناس کے لئے بیان کردیئے گئے ہیں۔

اسی کتاب کی ایک قسط حالیہ دِنوں میں رسالے کی صورت میں جاری ہوئی ہے جس کانام ”خُشوع و خُضوع والی نماز“ رکھا گیا ہے۔

امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے تمام عاشقانِ رسول کو یہ رسالہ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی خصوصی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ خُشوع و خُضوع والی نماز “ پڑھ یا سن لے اُس کو سجدوں کی لَذتیں عطا فرما، اُس کی تمام نمازیں قبول فرمااوراُسے دونوں جہانوں کی بھلائیاں دے۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download