دینِ اسلام کی تعلیمات دینے اور لوگوں کے دلوں میں سنتِ رسول کی محبت پیدا کرنے  والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران کی الجامعۃ الاشرفیہ گجرات کے مدرس مولانا محمد جمیل اعظمی صاحب سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عطاری مدنی نے مولانا محمد جمیل اعظمی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والےدینی، فلاحی اور اصلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔

دورانِ گفتگو ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز کے متعلق بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


نیکی  کی دعوت دینے کے سلسلے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کوالا لمپور ملائیشیا میں ملیشین ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ ریسٹورنٹ آنر سےملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے ریسٹورنٹ مالک کو عالمی سطح پر کئے جانے والے دعوت ِاسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملائیشیا میں ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر ریسٹورنٹ مالک نے اجتماع میں آنے کی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر خانیوال میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 14 جون 2023ء بروز بدھ مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل خانیوال کے یوسی اور وارڈ نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کی گئی جبکہ نگرانِ ملتان ڈویژن محمد سادات عطاری نےذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام اپنے اپنے ذیلی میں بھرپور انداز سے کرنےاور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں قربانی کی کھالوں کی رسیدیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے درمیان تقسیم کی گئیں ۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


12 جون 2023ء کو  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 12دینی کاموں کے ساتھ ساتھ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول و احتیاطیں بیان کیں جس پر شرکا نے بھر پور دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام 12،11،10 جون 2023ء بروز ہفتہ اتوار ، پیر تین دن پر مشتمل روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں ڈویژن فیصل آباد کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

شعبہ روحانی علاج کےمعلم محمد طیب عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے آن لائن مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی۔ علاوہ ازیں دم کرنے اور کاٹ کرنے والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایانیز اس کی احتیاطیں بھی بتائی ۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا اور غمخواری اُمّت کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی (آفس ذمہ دار)،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


جوہر باہرو ملائیشیا میں رکنِ شوری ٰ حاجی محمد امین عطاری  کی مسجد اسکندر سلطان کے امام استاد رضوان تھان شافعی صاحب سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر حاجی محمد امین عطاری نے رضوان تھان شافعی صاحب کو عالمی سطح پر ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی دی جس پر انھوں نے دینی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہار مسرت فرمایا اور دعوت اسلامی کے متعلق اچھے تاثرات بیان کئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


اسلاف کی تعلیمات  پر عمل کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کی جانب سے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ملائیشیا ارالسنہ چھایا میں ملیشین امام صاحب اور مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے امام صاحب کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں کے متعلق بتایا نیز انھیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر امام صاحب نے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دینی کاموں میں دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کی نیک خواہش کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ عشر کے تحت 14 جون 2023ء بروز بدھ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ ملتان ڈویژن محمد سادات عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان ڈویژن کی تمام مساجد میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کروانے، زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی کروانے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنےکا ذہن دیا۔

نگرانِ ملتان ڈویژن کا کہنا تھا کہ 20 جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی قافلے راہِ خدا عزوجل میں سفر کریں گے، ذمہ داران اس حوالے سے اپنی کوششیں بڑھائیں۔

علاوہ ازیں نگرانِ ملتان ڈویژن نے پر اپنے شعبے کو خود کفیل کرنے اور 30 جون 2023ء تک% 100گاؤں میں ذمہ داران مقرر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت جوہر باہرو ملائیشیا میں  رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ بزنس کمیونٹی اور مارکیٹ سے وابستہ تاجران سے ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق رکن ِشوریٰ نے تاجران کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور انھیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دین کے کاموں میں حصہ لینے اور دینی ماحول سے واپس ہونے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت بھی دی۔

دوسری جانب رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے ان کو نیک اعمال کرنے اور گناہوں سے بچنے کی ترغیب بھی دلائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعو تِ اسلامی کے تحت جوہر باہرو ملائیشیا میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی افراد نے شرکت کی۔

ہفتہ وار اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا کو صحابۂ کرام و سلف صالحین کے واقعات بتاتے ہوئے ان کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا اور انھیں خوب خوب دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انھوں نے دینی کاموں میں حصہ لینے کے عزمِ مصمم کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


14 جون 2023ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں شعبہ مدنی قافلہ کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں ملتان ڈویژن کے نگران محمد سادات عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ملتان ڈویژن کی تمام مساجد میں مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کروانے، زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی کروانے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنےکا ذہن دیا۔

نگرانِ ملتان ڈویژن کا مدنی مشورے کے دوران کہنا تھا کہ 20 جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی قافلے راہِ خدا عزوجل میں سفر کریں گے، ذمہ داران اس حوالے سے اپنی کوششیں بڑھائیں۔

دورانِ گفتگو نگرانِ ملتان ڈویژن نے بتایا کہ ملتان سٹی اور وہاڑی میں 7، 8 اور 9 جون 2023ء کو 3 دن پر مشتمل امیرِ مدنی قافلہ کورس ہوگا جس میں یوسی نگران و یوسی مدنی قافلہ ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوں گے جبکہ 5 جولائی 2023ء کو 26 دن کا امیرِ مدنی قافلہ کورس عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد کیا جائے جس میں ملتان ڈویژن سے عاشقانِ رسول شرکت کریں گے۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ملتان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 13 جون 2023ء بروز منگل مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ  ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ ملتان ڈویژن محمد سادات عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں بالخصوص ملتان ڈویژن کی تمام مساجدمیں مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کرنے، اور اجتماعی قربانی سمیت قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ ملتان ڈویژن کا دورانِ مشورہ کہنا تھا کہ 20 جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی قافلے راہِ خدا عزوجل میں سفر کریں گے اس حوالے سے اپنی کوشش بڑھائیں، مختلف علاقوں میں نئے بکسز لگائیں اور ان کی ماہانہ آمدنی میں بھی اضافہ کریں۔

علاوہ ازیں نگرانِ ملتان ڈویژن نے شعبہ ڈونیشن بکس کے ذریعے دیگر شعبہ جات کو خود کفیل بنانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

واضح رہے 24، 25 اور 26 جون 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں 3 دن کا تربیتی کورس منعقد کیا جائے جس میں ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے نئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جائے گی۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)