13 جون 2023ء بروز منگل ملتان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ذیلی ڈیپارٹمنٹ گھریلو صدقہ بکس ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ  و سٹی ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

نگرانِ ملتان ڈویژن محمد سادات عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں بالخصوص ملتان ڈویژن کی تمام مساجدمیں مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کرنے، اور اجتماعی قربانی سمیت قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر کلام کیا۔

نگرانِ ملتان ڈویژن کا دورانِ مدنی مشورہ کہنا تھا کہ 20 جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی قافلے راہِ خدا عزوجل میں سفر کریں گے اس حوالے سے اپنی کوشش بڑھائیں، مختلف علاقوں میں نئے بکسز لگائیں اور ان کی ماہانہ آمدنی میں بھی اضافہ کریں۔

علاوہ ازیں نگرانِ ملتان ڈویژن نے شعبہ ڈونیشن بکس کے ذریعے دیگر شعبہ جات کو خود کفیل بنانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ گھریلو صدقہ بکس حاجی عمران سرور عطاری نے بھی اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے پاکستان مشاورت کے اراکین کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی امین عطاری اور دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں اراکینِ شوریٰ سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 جون 2023ء کو بعد نمازِ مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ ذکر اللہ، دُورد شریف کا ورد اور رقت انگیز دعاؤں کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

15 جون کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری، محمد حنفیہ مسجد سوڈیوال سمن آباد لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، جامع مسجد رضا کورنگی نمبر 4 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، مدینہ مسجد پنجابی کلب کھارادر کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ ننکانہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کےتحت پچھلے دنوں کراچی  سٹی کی شعبہ تعلیم ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سٹی ذمہ داران سے لے کر یو سی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم للبنات پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دورانِ مدنی مشورہ اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور شعبے کے تحت شروع ہونے والے سمر کیمپس کو کامیاب بنانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوت ِ اسلامی کے تحت   9 جون 2023ء بروز جمعہ صوبہ خیبر پختونخوا کی کوہاٹ ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں صوبہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی نگران ، کوہاٹ ڈویژن کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر کلام کرتے ہوئے کوہاٹ ڈویژن میں ہونے والے ماہانہ 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے معلمات و مبلغات اسلامی بہنوں کو خودبھی دینی کام کرنے اور دینی کام کو بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 

دعوت ِ اسلامی کے تحت  9جون 2023ء بروز جمعہ کراچی دارالسنہ للبنات اور اسلامی بہنوں کے فیضان صحابیات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ملک سطح کی شعبہ دارالسنہ للبنات ذمہ دار اور کراچی سٹی سمیت ڈسٹرکٹ سطح کی شعبہ دارالسنہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی ۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے سٹی و ڈسٹرکٹ سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے کارکردگی شیڈول ، سفرِ شیڈول اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

کمزوری کو دور کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کو مضبوط کرنے، دارالسنہ و فیضان صحابیات میں مستقل کورسز کروانے اور کورسز میں ایڈمیشن کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔ 


دعوت ِ اسلامی کے تحت   اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے پچھلے دنوں صوبہ بلوچستان کی نصیر آباد ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ بلوچستان کی صوبائی نگران ، نصیر آباد ڈویژن کی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران کی کارکردگی شیڈول سمجھائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دینِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت   صوبہ بلوچستان کی لورالائی ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ بلوچستان کی صوبائی نگران ، لورالائی اور رخشان کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران کی کارکردگی شیڈول پر تبادلۂ خیال کیا ۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  راولپنڈی دارالسنہ اڈیالہ میں جاری رہائشی کورس کی اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” ایک دعوتِ اسلامی والی کو کیسا ہونا چاہیے؟“کے موضوع پر بیان کیا ۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دارالسنہ مدنی عملے کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نےکورس میں ایڈمیشن کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز کورس کے درجوں کی تفتیش کا شیڈول بتایا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت   کوالا لمپور ملائیشیا میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے 12دینی کام کورس کروایا جس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن ِ شوریٰ نے 12 دینی کاموں کو کرنے کےحوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انھیں دینی کاموں میں حصہ لینے اور دین ِ متین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

کورس کے اختتام پر شرکا کا ٹیسٹ بھی لیا گیا نیز نمایا ں کارکردگی اور اچھے رزلٹ والے اسلامی بھائیوں میں رکنِ شوریٰ نے تحائف بھی تقسیم کئے ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 اور 11 جون 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دو دن کا پروفیشنلز اجتماع منعقد  کیا گیا جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے ڈاکٹرز، انجینئرز، پرنسپلز، آئی ٹی ایکسپرٹ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز نے شرکت کی۔

سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ اجتماع کے پہلے دن استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی اور رکن شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری نے بیانات کئے جبکہ مفتی حسان عطاری مدنی نے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

شرکائے اجتماع نے ہفتے کی رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی اور امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھول سماعت کئے۔ اجتماع کے دوسرے دن دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقان رسول کی رہنمائی فرمائی۔اس کے علاوہ دو دن کے ہونے والے پروفیشنلز اجتماع میں نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری، نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور دیگر مبلغین دعوت اسلامی نے بھی وقتاً فوقتاً سنتوں بھرے بیانات کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 12 جون 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ میر پور کشمیر میں مدنی مشورہ ہوا جس میں میرپور کے مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے مدنی قافلوں کے حوالے سے ذمہ داران کے ساتھ گفتگو کی اور انہیں تین دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کا ذہن دیتے ہوئے اہداف طے کئے۔