دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
کراچی مشاورت، ڈویژن و ٹاؤن مشاورت، نگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت، شعبہ مدرسۃالمدینہ
بالغان کے کراچی سٹی ذمہ دار، ڈویژن، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن و یوسی ذمہ داران اور شعبہ
تعلیم کے کراچی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے شعبہ کی موجودہ
کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئےنیز دینی کاموں میں درپیش مسائل اور
اُن کا حل بتایا۔
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے تحت میر پور خاص کی ایک سوسائٹی میں ختمِ قرآن کے سلسلے میں
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں میر پور خاص کے ڈویژن نگران حافظ زین عطاری
اور ڈسٹرکٹ نگران سمیت دیگر عاشقان رسول
نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرنےکی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کو ملنے
والی جگہ پر مسجد کا سنگِ بنیاد بھی رکھا گیا جبکہ رکن شوریٰ نے سوسائٹی کے اونر
کو قرآن پاک کا تحفہ بھی پیش کیا۔
بنگلہ دیش کے مفتی سید محمد وصی الرحمن القادری
صاحب کی فیضان مدینہ کراچی آمد
7جون
2023ء کو بنگلہ دیش کے معروف عالمِ دین و محبِّ دعوتِ اسلامی مفتی سید محمد وصی
الرحمن القادری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی
جہاں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے ان کا استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔مفتی
صاحب نے دورۃ الحدیث شریف میں طلبائے کرام کو اپنے ملفوظات سے نوازا جبکہ طلبائے کرام
نے ان سے ملاقات بھی کی۔
رکن
انٹرنیشنل افیئر ڈیپارٹمنٹ و ہیڈ آف پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ نے
مفتی صاحب کو اسلامک ریسرچ سینٹر، فیضان آن لائن اکیڈمی، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ،
ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ اور مدنی چینل سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور وہاں
ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔
مفتی
سید محمد وصی الرحمن القادری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی سے نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین نے ملاقات کی
اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں پر گفتگو کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر مفتی
وصی الرحمن صاحب نے امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی درازیٔ عمر اور دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے
دعائیں کیں جبکہ نگران شوریٰ نے مفتی صاحب کو فیضان قرآن ڈیجیٹل پین اور مکتبۃ
المدینہ کی کتب ورسائل تحفے میں پیش کی۔بعد ازاں مفتی صاحب کو دعوت اسلامی کی دینی
و فلاحی کاموں پر ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی جس پر آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاوشوں
کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزٹ
کے بعد مفتی سید محمد وصی الرحمن القادری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے رکن انٹرنیشنل افیئر ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ
شہنشاہِ کراچی حضرت سیدنا عبد اللہ شاہ غازی رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے
فاتحہ خوانی و دعا کی۔
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ
اسلام آباد G-11میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے معلمین نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور معلمین کو مدرسۃ المدینہ
بالغان کی تعداد بڑھانے، مدرسے میں پڑھنے آنے والے اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش
کرکے انہیں ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کروانے اور معلمین کو خود بھی
12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے تحت 6 جون 2023ء کو ایبٹ آباد پریس کلب میں عظیم
الشان پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز
حضرات اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کامطالعہ
کرتے ہوئےاس کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے زیرِ اہتمام 6 جون 2023ء کو کشمیر روڈ پریس کلب
مانسہرہ میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے کے پروفیشنلز
حضرات نے شرکت کی۔
نگران
مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو
دینی کاموں میں اپنا وقت صرف کرنےاور علم دین بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
شعبہ پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ
میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد
4
جون 2023ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جیل
مانسہرہ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں پولیس کے افسران اور دیگر اسٹاف
نے شرکت کی۔
نگران
مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
اسلامی تعلیمات اور سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلاتے ہوئے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
4
جون 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اسپیشل کورس ”Islamic
Modes Of Finance “ کا انعقاد
کیا گیا جس میں فنانس شعبے سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔
دار
الافتاء اہلسنت کے مفتی ساجد عطاری مدنی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مضاربت، پارٹرنر شپ (Partnership)،
مرابحہ اور دیگر تجارتی امور پر گفتگو کرتے ہوئے بینکاری کے حوالے سے شرعی قوانین
ومسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
اس
موقع پر نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری بھی موجود تھے۔
پچھلے دنوں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ
اسلامی کے تحت فیصل آباد پنجاب میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں ٹاؤن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر عدنان عطاری نے
شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور
انہیں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی تجاویز / شکایات کے
حوالے سے فیڈ بیک کا آن لائن مدنی مشورہ
10 جون 2023ء بروز ہفتہ مکتبۃالمدینہ دعوتِ
اسلامی کے ہیڈ آفس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی تجاویز / شکایات کے حوالے سے فیڈ
بیک کا آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا
مہروز عطاری مدنی اور فیصل آباد سے شعبہ فیڈ بیک کے نگران محمد نواز عطاری سمیت دیگر
ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تجاویز
/ شکایات کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے مدنی پھول مرتب کئے اور شعبے کی کارکردگی
میں مزید بہتری لانے پر مشاورت کی جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے
پیش کی۔ (رپورٹ: محمد سلیم عطاری معاون
نگرانِ شعبہ مکتبۃالمدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
حضرت سید عبد الطیف المعروف بابا بُلھے شاہ رحمۃا للہ علیہ کے عرس کے موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پاکپتن
میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت
شریف سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کو بزرگانِ دین کی سیرت کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
10 جون 2023ء بروز ہفتہ صوبۂ پنجاب پاکستان
کی تحصیل چشتیاں، ضلع بہاولپور میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور تحصیل نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ بہاولپور ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری نے
ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیااور آئندہ کے اہداف دیئے۔
علاوہ ازیں نگرانِ بہاولپور نے سافٹ ویئر چلانے
کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران بہاولپور حافظ ناصر
عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن ذمہ
دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)