4 جمادی الاخر, 1446 ہجری
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے تحت شعبہ ذمہ دار صوبہ پنجاب محمد فہیم عطاری نے11مئی2024ء کو کنٹونمنٹ بورڈ ٹاؤن لاہور میں واقع شہید اوراق مقدسہ کےا سٹور کا وزٹ کیا جہاں مبلغ دعوت اسلامی نے شعبہ ذمہ داران کی
کارکردگی کو سراہا اور اپنے شعبے کے اہداف پورے کرنے کا ذہن دیا۔
شعبہ ذمہ دار صوبہ پنجاب محمد فہیم عطاری نے شعبہ ذمہ داران اور لاہور ڈویژن ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول سے ملاقات کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے
کے حوالے سے کلام کیا جس پر شعبہ ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں
واپس جا کر دیگر مدنی کاموں کے ساتھ اپنے
شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کی نیتیں کیں۔(پورٹ:محمد ناصر عطاری شعبہ ذمہ دار
ڈسٹرکٹ شیخوپورہ،کانٹینٹ:شعیب احمدعطاری)