محمد بلال
منظور (درجۂ خامسہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
اللہ پاک کی نعمتوں پر اس کا شکر ادا نہ کرنا اور ان
سے غفلت برتنا گناہ کبیرہ حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے
الله پاک قرآن
مجید میں ارشاد فرماتا ہے۔ ذلِكَ جَزَيْنَهُمْ بِمَا كَفَرُوا وَ
هَلْ نُجْزِئَ إِلَّا الْكَفُورَ ترجمہ کنزالعرفان: ہم نے انہیں
ان کی ناشکری کی وجہ سے یہ بدلہ دیا اور ہم اسی کو سزا دیتے ہیں جو نا شکرا ہو پاره
22 سوره سبا آیت نمبر (17)
حضرت علامہ
مولانا مفتی محمد قاسم عطاری دامت برکاتھم العالیہ اس آیت کے تحت لکھتے ہیں کہ
انسان ناشکری کرنے کی وجہ سے خود مصیبت کا شکار ہوتا ہے۔ اور حضرت سیدنا امام حسن
بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں بے شک اللہ عز و جل جب تک چاہتا ہے اپنی رحمت سے لوگوں کو فائدہ پہنچاتا رہتا ہے اور جب اس کی ناشکری کی جاتی ہے تو
وہ اسی نعمت کو ان کے لیے عذاب بنا دیتا ہے ناشکری کی مزمت پر چانچ احادیث مبارکہ
مزکور ہیں
(1)... حضرت
حسن رَضِيَ اللهُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں ، مجھے یہ حدیث پہنچی ہے کہ اللہ تعالیٰ
جب کسی قوم کو نعمت عطا فرماتا ہے تو ان سے شکر ادا کرنے کا مطالبہ فرماتا ہے، جب
وہ شکر کریں تو اللہ تعالیٰ ان کی نعمت کو زیادہ کرنے پر قادر ہے اور جب وہ ناشکری
کریں تو اللہ تعالیٰ ان کو عذاب دینے پر قادر ہے اور وہ ان کی نعمت کو ان پر عذاب
بنا دیتا ہے۔ ( رسائل ابن ابی دنیا، کتاب الشكر الله عزوجل، 1/ 484، الحدیث: 60 )
(2)... حضرت
نعمان بن بشیر رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ سے روایت ہے، حضور اقدس صَلَّى اللهُ
تَعَالَى عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ”جو تھوڑی نعمتوں کا شکر ادا
نہیں کرتا وہ زیادہ نعمتوں کا بھی شکر ادا نہیں کرتا اور جو لوگوں کا شکر ادا نہیں
کرتا وہ اللہ تعالیٰ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو بیان
کرنا شکر ہے اور انہیں بیان نہ کرنا ناشکری ہے۔ (شعب الایمان، الثاني والستون من
شعب الایمان۔۔۔ الخ، فصل في المكافأة بالصنائع، 1562 الحدیث: 9119)
(3)شوہر
کی ناشکری کی وجہ سے جہنم میں جانے والیاں: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے فرمایا:اے
عورتو!صدقہ کیا کرو کیونکہ میں نے اکثر تم کو جہنمی دیکھا ہے-خواتین نے عرض کی یا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس سبب سے؟فرمایا:اس لیے کہ تم لعنت بہت کرتی ہو
اور اپنے شوہر کی ناشکری کرتی ہو- ماہنامہ فیضانِ مدینہ,جنوری 2024ص6رجب المرجب
1445ھ
(4)کس
شخص کے لیے جہنم کا طبق کھول دیا جاتا ہے؟ حضرت کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
اللہ تعالیٰ دنیا میں کسی بندے پر انعام
کرے اور اس نعمت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے
لیے تواضع کرے تو اللہ تعالیٰ اسے دنیا میں
اس نعمت سے اسے نفع دیتا ہے اور اس کی وجہ سے اس کی اخرت میں درجات بلند فرماتا ہے
اور جس پر اللہ تعالیٰ نے دنیا میں انعام
فرمایا اور اس نے شکر ادا نہ کیا اور نہ اللہ تعالیٰ کے لیے اس نے تواضع کی تو اللہ تعالیٰ دنیا میں اس نعمت کا نفع اس سے روک لیتا ہے اور اس کے لیے جہنم کا ایک
طبق کھول دیتا ہے پھر اگر اللہ تعالیٰ
چاہے گا تو اسے(آخرت میں)عزاب دے گا یا اس سے درگزر فرمائے گا- رسائل ابن ابی الدنیا،التواضع
والخمول:555/3رقم93
(5)ناشکری
جہنم کا سبب،،،،، ایک شخص نے
بارگاہِ رسالت میں حاضر ہو کر عرض کی ،یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جہنم لے جانے والا عمل کونسا ہے ؟فرمایا:جھوٹ بولنا جب بندہ جھوٹ
بولتا ہے تو گناہ کرتا ہے اور جب گناہ کرتا ہے تو نا شکری کرتا ہے اور جب ناشکری
کرتا ہے تو جہنم میں داخل ہو جاتا ہے ۔ مسند امام احمد ،مسندالمکثرین و غیرھم،571/3حدیث6800
پیارے پیارے
اسلامی بھائیو اللہ تبارک و تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا خیر
وبرکت اور نعمتوں میں اضافہ کا سبب بنتا ہے اور ناشکری کرنے سے بندہ عذاب الٰہی کا
اللہ پاک ہمیں ہر حال میں شکر ادا کرنے اور ناشکری سے
بچنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین بجاہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم