پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں بلوچستان کے شہر کوئٹہ کا دورہ کیا۔

دورانِ دورہ نگرانِ شعبہ حکیم محمد حسان عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ممبرانِ قومی طبی کونسل، پرنسپل اور پروفیسرز سمیت مختلف اطبائے کرام سے ملاقات کی۔

نگرانِ شعبہ حکیم محمد حسان عطاری نے اطبائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبے بالخصوص شعبہ رابطہ برائے حکیم کا تعارف کروایا اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی نصیر آباد، بلوچستان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالےسےمشاورت کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور حکیم بلال عطاری کو ڈویژن نصیر آباد کا ذمہ دار مقرر کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ دار اسلامی بھائی ڈسٹرکٹ لودھراں، ملتان کی تحصیل دنیا پور کے شیڈول پر تھے۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دنیا پور تحصیل کے مشہور حکیم پروفیسر عارف کے مطب پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاجس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے ہربل ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی تعارف کروایا۔

آخر میں پروفیسر عارف نے شعبے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےذمہ داران کو ماہِ جولائی میں اپنے لاہور کےتعلیمی ادارے میں ہونے واجتماعِ ذکر ونعت میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: حکیم نعیم رانا عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ملتان شہر کے شاہ رکنِ عالم ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حکیم خالد محمود صاحب سے اُن کے مطب پر اور پروفیسر حکیم رانا عبد الستار سےملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حکما سے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے گفتگو کرواتے ہوئے بالخصوص ہربل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کا اجمالی تعارف پیش کیا۔(رپورٹ: حکیم نعیم رانا عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِ اعمال کے تحت ڈسٹرکٹ قصور میں  قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کوٹ رادھا کشن میں سحری اجتماع ہواجس میں تحصیل نگران محمد منھال عطاری اور ڈویژن ذمہ دار غلام شبیر عطاری سمیت قریبی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے سحری کرکے روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی ۔ بعد اذان فجر شرکا نے مقامی عاشقانِ رسول کو نماز فجر کے لئے جگایا گیا اور بعد فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ بھی لگا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 7 جون 2023ء کو غسلِ میت کورس کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار عزیر عطاری نے غسل میت دینے کی فضیلت اور اسکی اہمیت بیان کی نیز غسل میت دینے اور نماز جناز ہ کا طریقہ بھی بتایا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تاجران  کی دعوت پر 10 مئی 2023ء کو سانگلہ ہل کے تاجران نے فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران نے تاجران کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کروایا۔

بعد نمازِ جمعہ تاجران کا رکن مرکزی مجلس شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے ساتھ میٹ اپ کا سلسلہ ہوا جہاں رکنِ شوریٰ نے آنے والے تاجران کو نیکی کی دعوت دینے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی زندگی کے شب و روز عبادت میں گزارنے کا ذہن دیا اور اس بارے میں ان کی رہنمائی کی نیز انہیں فرض علوم حاصل کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


ان دنوں دعوتِ اسلامی  کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں ملائیشیا کے دورے پر ہیں جہاں رکن شوریٰ نے ملائیشیا کے علاقے کوالالمپور میں استاد عبد القادر قادری صاحب سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے عبد القادر قادری صاحب کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی امور کے بارے میں آگاہی فراہم کی جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی ترقی و سلامتی کے لئے دعا کروائی۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی افراد میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضانِ مرشد للبنات کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ داران اور پاکستان مشاورت کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئےاسلامی بہنوں سے شعبے میں پیش آنے والے مسائل سنے اور حل بتایا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شعبہ ذمہ داران کو کیسے فعال بنایا جائے؟ اس کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گزشتہ روز موزمبیق میموریہ میں مقامی اسلامی بہنوں کے لئےسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مذہبِ اسلام کی اہمیت اور فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کے بتائے گئے طریقۂ کار کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو کلمہ شریف کا ورد کرنے، دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے اور نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی نمپولا شہر، موزمبیق میں واقع سنترال مسجد کے چیئرمین کی اہلیہ اور سنترال مسجد کے امام صاحب کی اہلیہ سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران میں موجود دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف اور مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل کا تعارف کروایا نیز دارالافتاء اہلسنت App اور app Prayer time کے متعلق بتایا۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے امام صاحب کی اہلیہ کو سنترال مسجد کے احاطے میں اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرنے کا ذہن دیا۔

نمپولا شہر، موزمبیق کے ایک علاقے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفلِ کے ابتداء میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰن پڑھی اور نعت خواں اسلامی بہن نے حضور پُر نور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو بتایا کہ تاریخِ اسلام میں ایسے کون کون سے بزرگ ہیں جنہوں نے اللہ پاک کی رضا کے لئے خود کو بدل دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدِ محفل اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔