پیارے پیارے اسلامی بھائیوں انبیاء کرام علیہم السلام کو اللہ پاک نے اس دنیا میں بھیجا۔ دین متین کی تبلیغ کرنے کیلئے ۔ جب اس دنیا میں لوگ مشرکین ہونے لگے اور بتوں  کی پوجا کرنے لگے تو اللہ پاک نے اپنے انبیاء کرام علیہم السلام کو بھیجا کہ وہ دین کی تبلیغ کریں انہیں میں سے حضرت یسع علیہ السلام بھی ہے آپ کو اللہ پاک نے نبوت عطاء فرمائی اور اس کے ساتھ آپ علیہ السلام کو بادشاہت بھی عطاء فرمائی آپ علیہ السلام دن میں روزہ رکھا کرتے اور رات کو اللہ کے حضور کھڑے ہو کر نوافل ادا کرتے آپ علیہ السلام . حضرت ابراھیم علیہ السلام کی اولاد میں میں سے ہے جیسے حضرت یسع عدی بن شوتلم بن افرائیم بن یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراهیم خلیل اللہ علیہم علیهم السلام :- آئیے آپ علیہ السلام کے بارے میں مطالعہ کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں:-

(1) تمام جہاں والوں پر فضیلت عطا فرمائی :- اللہ تعالٰی قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے : واسمعيلَ وَالیسَعَ وَيُونُسَ ولُوطاً وكلا فَضَّلْنَا عَلَى الْعَلَمِينَ: (سورۃ الانعام آیت 86) ترجمه کنز العرفان: اور اسماعیل اور یسع اور یونس اور لوط کو( ہدایت دی) اور ہم نے سب کو تمام جہاں پر والوں پر فضیلت عطا فرمائی:

(2) بہترین لوگ : اللہ تعالٰی قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے : وَاذْكُرِ اسمعِيلَ وَالْيُسْعَ وَذَا الْكِفْلَ وَكُلٌّ مِنَ الْأَحْيَارِ . سورة ص آیت (48) :- ترجمة كنز العرفان : اور اسماعیل اور یسع اور ذوالکفل کو یاد کرو اور سب بہترین لوگ ہیں :-

(3) ہم نے انھیں چن لیا :- اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے۔ وَ مِنْ اٰبَآىٕهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ وَ اِخْوَانِهِمْۚ-وَ اجْتَبَیْنٰهُمْ وَ هَدَیْنٰهُمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ سورۃ الانعام آیت (87) :- ترجمة كنز العرفان اور ان کے بآپ دادا اور ان کی اولاد اور ان کے بھائیوں میں سے بھی (بعض کو ہدایت دی) اور ہم نے انہیں چن لیا اور ہم نے انہیں سیدھے راستے کی طرف ہدایت دی.

(4)حکمت اور نبوت عطاکی :- أولَئِكَ الَّذِينَ أَتَيْنَهُمُ الْكِتَبُ مَا وَالْحُكُمُ والنبّوۃ:- (الانعام آیت 89) ترجمه کننز العرفان : یہی وہ ہستیاں ہیں جنہیں ہم نے کتاب اور حکمت اور نبوت عطا کی.

(5) تم ان کی ہدایت کی پیروی کرو : الله پاک قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے۔ أولَئِكَ الَّذِينَ هد الله فَبھدا هُمُ اقْتَدِهُ :- (الانعام آیت 90) :- ترجمة كنز العرفان: یہی وہ (مقدس) ہستیاں ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت کی تو تم ان کی ہدایت کی پیروی کرو۔

اللہ تعالیٰ ہمیں انبیاء علیہم السلام کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین:-