21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
نیوسوسائٹیز میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 21 اپریل 2024ء کو آن لائن
میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات سمیت شعبہ نیوسوسائٹیز کی
ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اس میٹنگ میں اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی
اور انہیں دینی کاموں میں بہتری لانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں تمام
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔