اصلاحِ معاشرہ کا جذبہ رکھنے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر بدین  میں 20 اپریل 2024ء کو بنبھور ڈویژن، سندھ کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں بنبھور ڈویژن نگران، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل وٹاؤن نگران اور رہائشی شہر کی یوسی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اطاعت مرشد“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اسی دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اجتماع بڑھاؤ تحریک کا آغاز کرنے پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کو تقرری مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اور تنظیمی کام کرنے میں درپیش مشکلات کا حل بتایا جبکہ مختلف سوالات و جوابات کا بھی سلسلہ رہا ۔