سندھ کے شہر حیدرآباد  میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں 21 اپریل 2024ء کو حیدرآباد ڈویژن کی میٹنگ ہوئی جس میں حیدرآباد ڈویژن نگران، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل وٹاؤن نگران ، رہائشی شہر کی یوسی نگران بالخصوص شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ ،شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات اور شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ کورسز کی صوبائی تا ڈسٹرکٹ سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس میٹنگ میں”ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور 8 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ و شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ کورسز کے تحت داخلہ لے کر مختلف کورسز کرنے کا ذہن دیا اور اہداف بھی لئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اپنی گفتگو کے دوران مدرسۃ المدینہ بالغات میں اضافے کے بارے میں اہداف طے کئے۔تقرری مکمل کرنے، ذمہ داران کو میمن سوسائٹی میں دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور درسِ قراٰن کے درجات لگانے کے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ڈونیشن کارکردگی جلد از جلدمکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف کی تقسیم کاری ہوئی ۔