24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 17
اپریل 2024ء کو بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں میلبرن نگران سمیت دیگر سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
میلبرن میں فیضانِ تلاوت کلاس کے فیڈبیک اور ڈیلی کلاسز کی تعداد بڑھانے کے بارے
میں گفتگو کی۔
اس کے علاوہ ایسٹ کونسل ڈینڈینونگ میں دینی کام
کرنے، سیکھنے سکھانے کے حلقے کا فیڈبیک لینے اور آن لائن سیکھنے سکھانے کے
حلقے کو فزیکل کرنے پر مشاورت ہوئی۔آخر میں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے
ہونے والے ڈونیشن کارکردگی پر بھی کلام کیا گیا۔