حب   بلوچستان میں دعوتِ اسلامی کے تحت 23 اپریل 2024ء کو قلات ڈویژن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں قلات ڈویژن نگران، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل وٹاؤن نگران اور جملہ نگران و شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئے ؟“ اور ” دعوت اسلامی کیا ہے“کے موضوعات پر بیانات کئے نیز 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے پر مدنی پھول دیئے۔

دینی کام کو کیسے بڑھایا جائے اس پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کی ذہن سازی کی اور دینی کاموں کے اہداف دیئے۔ اس کے علاوہ حب اور لسبیلہ ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کو یوسی نگران کی تقرر مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔ بعدازاں ذمہ داران نے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی اور نمایاں کارکردگی پر تحائف وصول کئے۔