11 جمادی الاخر, 1446 ہجری
19 اپریل 2024ء کو عالمی سطح پر دینِ متین کی
خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں ایڈلیڈ کی نگران اسلامی بہن سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ دار
اسلامی بہن نے فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول کی کارکردگی پر کلام کرتے ہوئےاجتماعات
کروانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نےایڈلیڈ
میں 3 دن کے رہائشی کورس کی تاریخ، مقام
اور اسلامی بہنوں کی تعداد کے متعلق تربیت و رہنمائی کی جبکہ
مدرسۃ المدینہ گرلز کی کلاسز شروع کروانے اور شارٹ کورسز کروانے کا ذہن دیا۔