23مئی2024ء کو نگران شعبہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ مولانا محمد افضل مدنی ، صوبائی ذمہ دار اور سٹی ذمہ دار  نے کراچی سٹی کا وزٹ کیا جہاں دارالافتاء دعوت اسلامی کے مفتی محمد شفیق مدنی صاحب سے ملاقات کی اور مفتی صاحب کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف کرواتے ہوئے دارافتاء کے دفتر میں اوراق مقدسہ کا خصوصی باکس رکھا جس پر مفتی صاحب نے شعبے کے کاموں کو سراہتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔(حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت 24مئی 2024ءبروز جمعہ حافظ آباد میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں معاونت ذمہ داران اور ڈویژن  سمیت ڈسٹرکٹ نگران نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار حاجی مظہراور ڈسٹرکٹ نگران وسیم عطاری نے حاضرین کے درمیان خودکفالت پروگرام ا ور فیضان صحابیات کے قیام کےمتعلق گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:محمد علی رفیق شعبہ معاونت آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


ٹریننگ سیشن کے نکات

لیکچرار: ڈاکٹر افتخار احمد خان (مصنف کتاب ”اصولِ تحقیق” صفحات:207)

(اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ علوم اسلامیہ و عربی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد)

شرکا: ریسرچ اسکالرز المدینۃ العلمیۃ کراچی

27مئی 2024

از: محمد عمر فیاض عطاری مدنی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

٭ 01. تحقیق کیا ہے؟

لغوی معنی:

حق کو ثابت کرنا اورحقائق کو اسی طرح منظر عام پر لانا جیسے وہ ہوں

اصطلاح میں :

منظم انداز میں کسی چیز کی حقیقت تک رسائی کے عمل کو تحقیق کہتے ہیں۔

تحقیق اور بحث الگ الگ چیزیں ہیں۔ بحث ایک نئے موضوع پر ریسرچ کو کہتے ہیں اور اسکا نتیجہ نکالتے ہیں۔ جبکہ مخطوط پر جو کام ہو اسے ریسرچ کہتے ہیں، تحقیق کہتے ہیں۔

٭02. مقصد تحقیق:

٭اللہ کی پہچان اس کا بنیادی مقصد ہے۔

٭حقائق کو دلیل کے ساتھ پہچاننا

٭ 03. محقق کی خصوصیات و محاسن

٭علوم و فنون میں رسوخ

صرف علوم و فنون کا جاننا ہی کافی نہیں، رسوخ اور مہارت ضروری ہے۔

٭کام کرنے سے پہلے اس کام کے اصول و ضوابط پڑھیں اور اس کے مطابق کام کریں

٭تحقیق میں دلچسپی ہو، تدقیق اور شوق کے ساتھ تحقیق کرے

٭طول الفکر یعنی گہرائی سے سوچنے والا ہو، اس میں شدتِ صبر ہو، صبر کرنے والا ہو، مسائل آزمائشیں آتی ہیں۔ ریسرچر کو محنت کرنی ہوتی ہے اور لگے رہنا ہوتا ہے۔ جیسے کڑاہی کرنے والا پھول کی ایک ایک موتی کو پروتا ہے۔

٭غرور و تکبر سے پاک ہو، عاجزی کرنے والا ہو

٭ 04. ایتھکس آف ریسرچ (اصول تحقیق):

٭الامانۃ العلمیہ: علمی دیانت کا مظاہرہ کرنا، سرقہ بازی سے اجتناب کرنا

٭تحقیق کے طریقوں و اصولوں سے آگہی ہے

٭محقق اخلاقی جرأت و ہمت کا پاسدار اور پابند ہو

٭غیر مدلل آراء سے اجتناب کرے

٭اندازِ بیان صاف اور واضح ہونا چاہیے

٭تحقیق میں غیر جانبداری اور انصاف پسندی سے کام لے

٭ 05. تحقیق کے مراحل:

٭انتخابِ موضوع (انتخاب الموضوع للبحث)

٭سب سے اہم ہے ریسرچ کے لیے موضوع کا عنوان کا انتخاب کرنا، سلیکشن آف ٹاپک آف ریسرچ

عنوان اس سائن بورڈ کی طرح ہے کہ جو آپ کی توجہ کھینچ لیتا ہے اور سفر پر چلنے والے کی رہنمائی کرتا ہے۔ اسی طرح آپ کا موضوع ہے۔ جو قاری کو رہنمائی دیتا ہے۔

٭ ٹائٹل لمبا نہ ہو

٭ اس میں گرامر کی، الفاظ کی، جملے کی غلطی بالکل نہ ہو

٭ نام ایسا ہو جو بالکل واضح ہو اور قاری کو سمجھ آجائے۔ (مثال: جھنگ روڈ کے سائن پورڈ سے ”روڈ“ کا لفظ ہٹادیں تو جھنگ جانے والا تو راستے میں اتر جائے گا اور سمجھے گا یہی جھنگ ہے حالانکہ وہ جھنگ کی طرف جانے والا روڈ ہے، جھنگ نہیں ہے) اسی طرح موضوع بھی ایسا واضح لکھا ہو کہ قاری کو سمجھنے میں غلطی نہ ہو

انتخاب موضوع کی شرائط:

٭ موضوع لیٹسٹ، اچھوتا، نیا ہونا چاہیے

٭ دلچسپی والا موضوع ہی سلیکٹ کریں اور خود کریں تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ آپ کو اس ٹاپک پر کتنی مہارت ہے اور کر بھی سکتے ہیں کہ نہیں۔

٭ 06. خاکہ سازی کرنا

٭خاکہ جتنا جامع اور ٹاپک کا احاطہ کررہا ہوگا اتنی تحقیق جامع ہوگی

٭ خاکہ سازی کے حصے:

ٹائٹل پیج

مقدمہ، دیباچہ

مقدمے میں موضوع کا تعارف، موضوع کے انتخاب کا سبب، مفروضہ لکھیں

٭ 07. تخریج (حوالہ بندی) کے اصول:

دنیا میں انٹرنیشنل طور پر یہ ریفرنسنگ اسٹائل چل رہے ہیں:

٭ نمبر 01: MLA یعنی ماڈرن لینگویج ایسوسی ایشن

٭ نمبر 02: APA امریکن سائیکالوجیکل ایسوسی ایشن

٭ نمبر 03: CMS شکاگو مینول اسٹائل

٭ نمبر 04: HRS ہارورڈ ریفرینسنگ اسٹائل (اس کو ڈیٹ اینڈ آرتھر اسٹائل بھی کہتے ہیں)

٭ نمبر 05: TS ترابین اسٹائل (اس کو ڈاکیومینٹری نوٹ اور ہیومن اسٹائل بھی کہتے ہیں)

٭ نمبر 06: MSS مسلم اسکالرز اسٹائل (یہ اسٹائل لیکچرار صاحب کا اضافہ کردہ ہے)

اس میں سب سے پہلے کتاب کا نام لکھیں، پھر رائٹر کا نام لکھیں، مکتبہ کا نام، سن طباعت، جلد ، صفحہ نمبر لکھیں

پہلی دفعہ پورا لکھیں پھر بعد میں کتاب، جلد،صفحہ نمبر

تحقیق کے بعد سب سے پہلا کام ہے انڈیکسنگ یعنی فہرست

اب سب سے آخر میں لکھیں "مقدمہ"

یہ لکھیں کہ دنیابھر میں یہ کام اس سے پہلے بھی ہوچکا ہے تو آپ نے کیا خاص لکھا ہے اس میں، آپ کی کتاب کوئی کیوں پڑھے؟ وہ خصوصیات لکھیں۔

نشست میں حضرت علامہ عبدالحکیم شرف قادری صاحب رحمة اللہ علیہ کے بیٹے پروفیسر ممتاز سدیدی الأزہری صاحب بھی موجود تھے۔


تفصیلات کے مطابق امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا الیاس قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے بھتیجے حاجی محمد ادریس برکاتی کا قضائے الہٰی سے گزشتہ رات (27 مئی 2024ء کو)انتقال ہوگیا۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ مرحوم ادریس برکاتی امیر اہل سنت کے بڑے بھائی عبدالغنی( واڈی والا) کے بیٹے تھے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ جامع مسجد اسماعیل گیگا جمشید روڈ میں رات ساڑھے گیارہ بجے ادا کی گئی ۔ نمازِ جنازہ امیر اہل سنت مولانا الیاس قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے پڑھائی ۔

نمازِ جنازہ میں جانشینِ امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، نگران پاکستان حاجی شاہد عطاری ، حاجی امین عطاری سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کی ٹیم کے اراکین حاجی محمد ادریس برکاتی کے دونوں بیٹوں مولانا یاسر برکاتی اور محمد حسن برکاتی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی حتمی بخشش و مغفرت فرمائے، اُ ن کے درجات کو بلندی عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


22 مئی 2024ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور برانچ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شفٹ عطاری کے اسٹاف نے شرکت کی۔

مدنی مشورہ کے دوران ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا حامد عطاری مدنی نے شعبے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کے ماہانہ امتحان بروقت کروانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔

علاوہ ازیں ڈویژن تعلیمی ذمہ دار نے ”مرشدِ کامل کی بارگاہ میں حاضری کی تیاری دینی کاموں کے ذریعے کی جائے“ کے موضوع پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔( رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

قراٰن و حدیث کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 22 مئی 2024ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز اسلام آباد برانچ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ مدنی کے مدرسین شریک ہوئے۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے صوبائی ذمہ مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے انتظامی معاملات کے حوالے سے مدرسین کی ذہن سازی کی اور انہیں مثبت سوچ و انداز رکھنے کا ذہن دیا۔

آخر میں حاضرین کی جانب سے سوالات کئے گئے جس کے صوبائی ذمہ دار نے جوابات دیئے جبکہ رکنِ شعبہ مولانا ضمیر عطاری مدنی نے مدرسین کی مختلف امور پر تربیت کی جس پر مدرسین نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں حیدرآباد مرشد آباد شریف میں دعوت اسلامی کے صوبائی ذمہ دار مجلس مزارات اولیاء مولانا محمد محب عطاری مدنی ، رابطہ برائے شخصیات جہانزیب عطاری  اور مولانا مزمل عطاری نے مولانا پیر غلام حبیب نقشبندی صاحب اور انکے صاحبزادے پیر محمد زبیر نقشبندی صاحب سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور صوبائی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔ صوبائی ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری نے مفتی قاسم قادری عطاری صاحب کے تحریر شدہ ترجمہ قرآن العرفان مع افہام القرآن تحفتاً پیش کیا۔ مولانا پیر غلام حبیب نقشبندی صاحب نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد محب عطاری مدنی مجلسِ رابطہ بالعلماء حیدرآباد ریجن،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری) 


19 مئی 2024ء کو نیوچالی برانچ کراچی میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کراچی و حیدرآباد کے شفٹ ناظمین  اور برانچ ناظمین کی شرکت ہوئی۔

معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزمولانا یاسر رضا عطاری مدنی، نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مولانا سیّد غلام الیاس عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار مولانا تبریز عطاری مدنی نے دینی کاموں سمیت دیگر امور پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

اسی طرح پاکستان سطح کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران محمد وقار عطاری اورمحمد یونس عطاری نے فیضان آن لائن اکیڈمی میں آئی ٹی کے استعمال ہونے والے ٹولز اور سافٹ ویئر کے متعلق اسلامی بھائیوں کو ٹرینگ دی۔بعدازاں شفٹ ناظمین و برانچ ناظمین کے درمیان Best performance پر تحائف تقسیم کئے گئے۔( رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 22 مئی 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ رضوی کے اسٹاف نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا حامد عطاری مدنی نے شعبے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کے ماہانہ امتحان بروقت کروانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔

علاوہ ازیں ڈویژن تعلیمی ذمہ دار نے ”مرشدِ کامل کی بارگاہ میں حاضری کی تیاری دینی کاموں کے ذریعے کی جائے“ کے موضوع پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔( رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت وہاڑی ڈسٹرکٹ  کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کامدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار، فنانس ذمہ دار فضیل رضا عطاری، تحصیل نگران صاحبان، ڈسٹرکٹ کارکردگی ذمہ دار محمد حامد رضا شاہ عطاری، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح کے ذمہ دران نے شرکت کی ۔

نگران ڈسٹرکٹ وہاڑی غلام مصطفی عطاری نے حاضرین کے درمیان 12 دینی کام، قربانی کی کھالیں اور عشر جیسے مختلف امور پر کلام کیا جس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


21مئی2024ء بروز  منگل بہالپور کے شہر چشتیاں شریف میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں محافظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ صوبائی ذمہ دار محمد فھیم عطاری نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے حاضرین کو آئندہ کے اہداف دیئے اور اچھی کارکردگی والوں کو تحائف دیئے جبکہ عشر کے متعلق گفتگو کی نیز ا سٹور اور قرآن محل کا وزٹ کرتے ہوئے قرآن محل کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کیااور دعائے خیر کی ۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے تحت 21مئی2024ء کو ڈسٹرکٹ ٹوبہ تحصیل سندھلیاوالی میں قائم گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نواب بھوتی میں جز وقتی فیضان نماز کورس کا اہتمام ہوا  جس میں کلاس 10 کے طلباء نے شرکت کی ۔

محمد زاہد اویسی نےطلبہ کو نماز کے واجبات، مفسدات اور مکروہات وغیرہ کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے نماز کی فضیلت بیان کی اور طلبہ کو نماز کی پابندی کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد گلفام عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)