دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے سلسلے میں پچھلے دنوں بیرونِ ملک کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں آسٹریلیا اور UK ریجن کی نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ آسٹریلیا میں دعوتِ اسلامی کے تنظیمی اسٹرکچر سے متعلق کلام کیا اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔