دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں ) کے تحت عالمی سطح پر اسلامی بہنوں کے درمیان ان ممالک میں دینی کام ہو رہے ہیں: یوکے، ساؤتھ افریقہ ، نیپال، ترکی ،تنزانیہ، کینیا اور ملاوی ۔

تفصیلا ت کے مطابق شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے تحت یوکے، ساؤتھ افریقہ ، کینیا ، ملاوی ،ترکی ، تنزانیہ اور نیپال میں کل 48 ادارے منسلک ہیں جن میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہیں:

٭21 اداروں میں ماہانہ اور 13اداروں میں ہفتہ وار درس ہوتا ہے جبکہ 5 اداروں میں مدرسۃ المدینہ بالغات لگتے ہیں جن میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 26 ہے۔

٭سابقہ ماہ مختلف اداروں کی شخصیات جو دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئیں ان کی تعداد 1 ہزار 568 ہے ۔

٭اسی طرح سابقہ ماہ شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے 29 سیشنزمنعقد کئے گئے جن میں 4 شخصیات کو آن لائن مدرسۃالمدینہ میں داخلہ کروایا گیا نیز 47 شخصیات اسلامی بہنوں سے نیک اعمال کے رسائل وُصول ہوئے۔

٭ اسی دوران شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان 4 سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں شرکا کی تعداد 16 تھی۔