شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شفٹ عطاری کے اسٹاف نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سیّد غلام الیاس عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ڈونیٹ قربانی میں احسن انداز سے کام کرنے اور دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے 12 دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)