سرکارِ دو عالم   صلی اللہ علیہ و سلم کی دُکھیاری امت کی غمخواری کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ریجن نگران اور ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں دعائے صحت اجتماع سے متعلق گفتگو کی اور تمام ریجنز میں یہ اجتماع بہتر انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعائے صحت اجتماع کے فزیکل اور آن لائن شیڈول کے بارے میں مشاورت کی۔